السلا م علیکم آئی ٹی دنیا ! کیسے ہیں تمام حضرات ؟اللہ پاک کی رحمت سے امید ہے کہ تما م حضرات ایمان و صحت کی سلامتی کے ساتھ ہوں گے۔
لیں جی آج پھرآئی ٹی دنیا کے معزز اراکین کا خادم حاضر ہے کہ ایک اور ونڈو ز اصلاح کار سافٹ ویئر کے ساتھ ۔بہت سارے حضرات کی خواہش ہوتی ہے کہ ونڈوز کے تمام اہم پروگرامز کو وہ اپنی مرضی کی تر تیبات دے کر استعمال کر سکیں۔اور انہیں کوئی ایسا سافٹ ویئر مل جائے جو انہیں ونڈوز کے تمام ضروری آپشنز ایک ہی جگہ مہیا کر دے ۔اور مزیدآپشنز تک انہیں آسان اور تیز تر رسائی مہیا کرے۔اگر آپ ایسا سوچتے ہیں ۔تو پھر آج اپنے اس خادم کو دعا دیں میرا آج کا پیش کردہ سافٹ ویئر اسی سلسلے میں ہے۔اسمیں آپ حضرات بہت سارے آپشنز کو موڈیفائی کر سکتے ہیں۔
اپنی طرف سے کمی بیشی کر سکتے ہیں ۔جیسے سٹارٹ اپ ساؤنڈ چینج کرنا،آئکونز فاؤنٹ چینج کرنا،ونڈوز کے جو مختلف میسج شو ہوتے ہیں انکا فونٹ چینج کرنا ،پورے آپریٹنگ سسٹم کا فونٹ چینج کرنا،لوگ آن سکرین پر کوئی پیغام ظاہر کرنا،مائی کمپیوٹر میں پارٹیشنز ایریا کے ساتھ اپنی مرضی کا کوئی فولڈر فکس کرناوغیرہ ۔یہ ایک چھوٹا سا ٹول ہے ۔لیکن مختلف کاموں میں بہت مدد گار اور فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
سافٹ ویئر کی ذاتی تفصیلات۔
نام۔۔۔ون ایرو ٹویکر
کام۔۔۔ ونڈوز کے آپشنز کی اصلاح میں استعمال کنندہ کی مدد کرنا
لائسنس۔۔۔۔۔فری
سائز۔۔۔۔۔تقریباََ3 ایم بی
بنیادی زبان:ڈاٹ نیٹ(جس میں سافٹ ویئر ڈیزائن کیا گیا)
سافٹ ویئر کو انسٹال کریں بالکل آسان اور نارمل طریقے سے انسٹالیشن ہوتی ہے اسکی۔
بقیہ معلومات کیلئے سکرین شاٹس ملاحظہ فرمائیں۔
یہ تھا ہماری آج کا پیش کردہ ایک چھوٹا سا ٹول ۔امیدہے آپ حضرات کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ حضرات سے پسند فرمائیں گے۔آپ کے تبصروں اور آراء کا انتظار رہےگا۔
فقط آپ کا مخلص
وقاص شاہد فرام آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام
Bookmarks