السلام علیکم دوستوں ! امید کرتا ہوں کہ آپ سب ہی فٹ فاٹ ہونگے
اگر اس فٹ فاٹ کے چکر میں کسی دوست کا وزن بڑھ گیا ہے
تو
اُس کے لئے لائے ہیں آج نہایت ہی مزے دار اور میٹھی سے ٹپ
اَ ب آ پ سوچ رہے ہونگے کہ
وزن کم
کرنے کی ٹپ وہ بھی میٹھی سی جی آپ نے درست پڑھا ہے
تو چلتے ہیں ٹپ کی طرف
آپ نے کرنا یہ ہے کہ 15 سے 30 کشمش لے کر اُن کو گرم پانی میں رات کو بھیگو دینا ہے
(یاد سے صاف کر کے یعنی دھوکر)
کشمش میں انگور کے تمام غذائی اجزا اس میں بھی شامل ہوتے ہیں جیسے وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسیڈنٹس، کیلوریز، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، وٹامن سی، میگنیشیم، فاسفورس اور سوڈیم وغیرہ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
پھر
صبح کو چھان کر پھر سے ہلکا سا گرم کر کے اُس میں تھوڑا سا لیموں ملا لیں
جن کو شوگر کا مسلہ نہیں ہے وہ شہید بھی ملا سکتے ہیں
اس پانی کو چند دن تک پینے کے بعد آپ اپنے وزن میں کمی محسوس کرنے لگیں گے
بغیر کسی سائڈ ایفیکٹ کے
اگر چاہیں تو
کشمش کے دانے اچھی طرح چبا کر کھا لیں، اس طرح نہار منہ بھیگی ہوئی کشمش کھانے سے وہ فوری جسم میں جذب ہوجاتی ہے اور اس کے فائدے بھی دوچند ہوجاتے ہیں۔
نوٹ
-۔-۔-
خشک انگوروں کو کشمش کہا جاتا ہے، یہ آئرن،فائبر،پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور اینٹی آکسیڈینٹ میوہ ہے،جس کا روزانہ استعمال صحت کے لئے مفید ہے۔
کشمش میں پائی جانے والی ضروری غذائی اجزاء اور کشمش کی غذائیت کی قیمت (فی 100 گرام)
کیلو ریز: 258
پروٹین: 2.84 گرام
شوگر : 56 گرام
فائبر: 3 گرام
چربی: 0.22 گرام
وٹامن سی: 2 ملی گرام
کیلشیم: 54 ملی گرام
آئرن: 1.5 ملی گرام
سوڈیم: 22 ملی گرام
میگنیشیم: 30 ملی گرام
سردیاں آنے آنے کو ہیں اس لئے ابھی سے تیاری پکڑ لیں
کیونکہ
سردیوں میں جلد خُشک اور خراب ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے خاص طور پر خواتین بہت پریشان رہتی ہیں۔ سردیوں کے موسم میں بھی اپنی جلد کو خوبصورت رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ کشمش کھائی جائے کیونکہ کشمش جلد کو تر و تازہ اور پُرکشش بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، کشمش میں وٹامن سی، سیلینیم اور زنک موجود ہوتے ہیں جو حسین جلد کے لیے بہت ضروری ہیں، کشمش میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ جلد کو جوان اور صحت مند رکھتے ہیں
ایک مطالعے کے مطابق، کشمش قلبی امراض کے لیے بہت مفید ہے، یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے اور ساتھ ہی دِل کی دیگر بیماریوں کو بھی کنٹرول کرنے میں بھی مدرگار ثابت ہوتی ہے
لیکن دِل کے اور شوگر کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ کشمش کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے پہلے ایک بار اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں۔اُمید کی جاتی ہے کہ یہ ٹپ آپ کو ضرور پسند آئی ہوگی
اپنا خیال رکھیں
Bookmarks