Nice thread....
Nice thread....
فلک دیتا ہے جن کو عیش ان کو غم بھی ہوتے ہیں
جہاں بجتے ہیں نقارے وہیں ماتم بھی ہوتے ہیں
__________________
نہیں آتی تو یاد ان کی مہینوں تک نہیں آتی
مگر جب یاد آتے ہیں*تو اکثر یاد آتے ہیں
__________________
تیری نسبت، ترا ارماں، تری حسرت، تری یاد
اب مرے پاس کوئی زادِ سفر ہے تو ، یہی ہے
__________________
بے نام سے سپنے دِکھلا کر
اے دل ہر جا نہ پِھسلا کر
یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر
نہ ڈرتے ہیں نہ نادِم ہیں
ہاں کہنے کو وہ خادِم ہیں
یہاں اُلٹی گنگا بہتی ہے
اس دیس میں اندھے حاکِم ہیں
یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر
یہاں راقِم سارے لکھتے ہیں
قوانین یہاں نہ ٹکِتے ہیں
ہیں یہاں پر کاروبار بہت
اس دیس میں گُردے بکتے ہیں
یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
Bookmarks