السلام علیکم
آئی ٹی ڈی کے پیارے ممبران آج میں آپ کے لیے مائکرو سافٹ ورڈ کی ایک چھوٹی سی پر بہت مفید ٹِپ لے کر آیا ہوں۔
اس تھریڈ میں آپ کو میں چھوٹی اے بی سی کو بڑی اے بی سی میں تبدیل کرنے کا طریقہ بتاوں گا۔
سب سے پہلے آپ ایم ایس ورڈ کا ڈاکومینٹ اوپن کر لیں۔
اس پر آپ ایک ریگولر فارم میں تحریرلکھیں۔
اس کے بعد آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق ٹیکسٹ کو سلیکٹ کر لیں اور پھر
Shift+F3
کو اکٹھا دبا دیں اب آپ کے سامنے ساری تحریر بڑی اے بی سی بن جائے گی۔
اسی طرح دوبارہ
Shift+F3
دبائیں تو تحریر کا پہلا حرف بڑا ہو جائے گا اور باقی تحریر چھوٹی رہے گی۔
اب تیسری مرتبہ
Shift+F3
تو ساری تحریر چھوٹی اے بی سی میں تبدیل ہو جائے گی۔
ان کو ٹرائی کریں اور مزے کریں۔
Bookmarks