آئی ٹی دنیاکے تمام ممبرز کو آئی ٹی دنیا میگزین ٹیم کی طرف سے السلام و علیکم
آپ سب کو رمضان المبارک کی آمد کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں
اُمیدکی جاتی ہے کہ تمام اراکین اللہ پاک کے فضل و کرم سے خیریت سے ہونگے۔
آج میگزین ٹیم آپ سب کے لیے ایک زبردست خوشخبری کے ساتھ حاضر ہوئی ہےاور وہ خوشخبری یہ ہے کہ
آئی ٹی دنیا میگزین ٹیم نے آپ سب کے تعاون سے رمضان / عید اسپیشل میگزین 2023شائع کرنے کا پروگرام بنایا ہے
سب ممبرز بشمول ٹیم ممبرز اِس میگزین کے لیےاپنی اپنی تحریر / تحریریں اِس تھریڈ میں پوسٹ کر سکتے ہیں
۔۔۔ یا ۔۔۔
پھر آپ اپنی تحریریں حسیب عالمگیر ۔۔یا ۔۔۔شاہین بھائی کو پی ایم کر سکتے ہیں آپکی تحریر / تحریریں یونی کوڈ یا پھر ای این پی یعنی ان پیج کی فائل کی صورت میں ہونی چاہیے
اگر کوئی اسکرین شارٹ لگانا مقصود ہوتو متعلقہ جگہ پر اس کا نمبر لکھیں اور اسکرین شارٹ کو اسی نمبر سے محفوظ کریں آپ چاہیں تو اپنی تحریر کے ساتھ تحریر کے مطابق کوئی اچھا سا امیج بھی اٹیچ کرکے بھیج سکتے ہیں
کاپی پیسٹ آلاو نہیں ہے ۔۔۔۔جہاں ضروری ہو وہاں انتخاب لکھنا ضروری ہے
آئی ٹی دنیامیگزین کے لئے مندرجہ ذیل سیکشن اورانکے عنوانات منتخب کیے ہیں جن پر آپ طبع آزمائی کرسکتے ہیں( یعنی مضمون لکھ سکتے ہیں)۔
سیکشن نمبر ایک ۔۔۔۔۔اسلام اس میں اِسلامی واقعہ یا پھر کسی بھی صحابی کے متعلق کوئی واقعہ یا قصہ
سیکشن نمبر دو ۔۔۔۔۔انفورمیشن ٹیکنولوجی آئی ٹی کے حوالے سے کچھ بھی موبائل (سیل فون) سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات
سیکشن نمبر تین ۔۔۔۔۔ طنز و مزہ غزل / شاعری/لطیفے / مزاحیہ کہانی / اقتباس (مختصر)
سیکشن نمبر چار۔۔۔۔۔پاکستان کے کسی مقام کے بارے میں معلومات جو کہ دو پیجز سے بڑی نہ ہوں یا 23 مارچ کے حوالے سے کوئی تحریر
سیکشن نمبر پانچ ۔۔۔۔۔ آئی ٹی دنیافورم سے متعلق آپ کا کوئی یادگار واقعہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آئی ٹی دنیاکی ٹیم کے متعلق کوئی بات یا پیغام یا جو ٹیم ممبر آپ کو پسند ہے اس کے متعلق کوئی مضمون
اسپیشل کارنر: ۔۔۔۔برائے خواتین (عید الفطر کے حوالے سے )
تحریر پوسٹ کرنے کی آخری تاریخ
14-4-2023
دوستوں پھر دیر کس بات کی جلدی جلدی سب اپنی تحریر مقررہ تاریخ سے پہلے بھیج دیجیےاسی تھریڈ میں یا پھر آپ اپنی تحریریں
حسیب عالمگیر ۔۔یا ۔۔۔شاہین بھائی
کو پی ایم کر سکتے ہیں
میگزین آئی ٹی دنیا کے حوالے سے کوئی بھی سوال آپ اس تھریڈ میں پوچھ سکتے ہیں
شکریہ
آئی ٹی دنیامیگزین ٹیم
Bookmarks