وعلیکم السلام ۔۔۔ معدزت میں تھریڈ میں بروقت ری پلائے نہیں کر سکا۔۔۔
جہاں تک تجربے کی بات ہے تو یہ میرے لئے بلکل نئی چیز تھی۔۔ میرے علم میں کافی اضافہ ہوا۔۔ آپ کی بدولت ۔۔۔ اُس کے لئے آپ کا شکریہ۔۔
اب چونکہ بات چل نکلی ہے تو میں یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ اگر کسی پی سی میں ونڈوز نہ ہو تو ایک ورچوئل مشین بنا کر یو ایس بی کے ذریعہ اُس پی سی کو کارآمد بنایا جا سکتا ہے؟
ورچوئل مشین کو یو ایس بی میں کاپی کیا جا سکتا ہے؟ اگر ہاں تو کیسے؟
کیا میں اپنے زیر استعمال پی سی کی ورچوئل مشین بنا کر کسی اور پی سی میں استعمال کر سکتا ہوں۔۔ یعنی یہی ڈیٹا وہاں بھی دستیاب ہو۔۔ کیا ایسا ممکن ہے؟
السلام علیکم۔ بہت شکریہ۔ پہلی بات یہ ہے ورچوئل مشین چلانے کیلئے کوئی ایک سافٹویئر چاہیے جس کے لئے ایک اوپریٹنگ سسٹم چاہئے۔ اس کے بغیر آپ اس کو رن نہیں کرسکتے۔
دیگر یہ کہ یہ ممکن ہے کہ آپ وینڈوز یو ایس بی کے ذریعے چلاسکتے ہیں اس کیلئے میں کسی وقت تفصیلی معلومات شیئر کرونگا۔
ورچوئل مشین کو آپ بالکل یو ایس بی میں کاپی کرسکتے ہیں اگر سپیس کا اشو نہ ہو تو۔ آپ ورچوئل مشین آسانی سے کہیں بھی استعمال کرسکتے ہیں، اس کیلئے ضروری نہیں ہے کہ ہر پی سی کیلئے الگ مشین بنائیں۔جو کچھ آپنے اپنی ورچوئل مشین میں انسٹال کیا ہوا ہے وہ سب کچھ "ایز اٹ از" دستیاب ہوگا۔ آپ ضرور ٹرائی کریں۔
Virtual machine ka koi khas purpose ya faida hai?
السلام علیکم۔۔ ورچوئل مشین ایک انتہائی کارآمد اور فائدہ مند چیز ہے۔ اور اس کے ذریعے آپ ایک وقت اور ایک پی سی میں کئی ایک اوپریٹنگ سسٹم چلاسکتے ہیں۔ مثلا اگر آپ کے پی سی میں وینڈوز10 انسٹال ہے اور آپ کوئی ایسا سافٹویئر استعمال کرنا چاہتے ہیں جو وینڈوز ایکس پی میں کمپیٹیبل ہے تو سمپلی آپ وینڈوز ایکس پی کی ورچوئل مشین بنالیں اور اس میں اپنا سافٹویئر رن کریں۔ اس کام کیلئے آپ کو دوسرا پی سی لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
ویسے آپ وینڈوز کے علاوہ آپ کئی دیگر اوپریٹنگ سسٹم مثلا لینکس، اینڈرائیڈ، میک او ایس وغیرہ بھی رن کرسکتے ہیں۔ میں خود وینڈوز-10 استعمال کرتا ہوں لیکن میرے پاس کئی ایک پرانے سافٹویئر ہیں جب ان کی ضرورت ہوتی ہے تو وینڈوز 98 کی ورچوئل مشین رن کرلیتا ہوں۔والسلام
وعليكم السلام
معلومات فراہم کرنے کے لئے آپ کا شکریہ
رہا ہوں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ان دنوں مائیکر
Bookmarks