السلام علیکم۔
گوگل نے آپ کو مال دار بنانے والے الفاظ جاری کردیئے
وہ چند الفاظ جن کا استعمال صرف ایک کلک پر آپ کو ہزاروں روپے کما کر دے سکتا ہے۔
مشہورِ زمانہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے ’’ایڈسینس‘‘ پروگرام کے تحت ان خصوصی الفاظ یا کی
ورڈز کی فہرست جاری کردی ہے جن کے استعمال پر 2017 کے دوران سب سے زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔
ذیل میں ان الفاظ کی فہرست دی جارہی ہے جنہیں آپ اپنی ویب سائٹ، بلاگ یا ویب پیج میں استعمال کرکے ہر کلک پر 100 ڈالر سے بھی زیادہ آمدنی حاصل کرسکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کے پاس گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ ہو اور آپ نے اسے اپنی ویب سائٹ/ پیج/ بلاگ میں درست اور جائز طور پر استعمال بھی کیا ہو۔ جس ویب سائٹ، پیج یا بلاگ پر یہ کی ورڈز استعمال کیے جائیں گے، ان کے ارد گرد متعلقہ ایڈسینس اشتہارات نظر آئیں گے اور اگر کوئی صارف ایک مرتبہ بھی ایسے اشتہار پر کلک کرتا ہے تو ایک معقول رقم اس ویب سائٹ/ پیج/ بلاگ سے مربوط ایڈسینس اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائے گا۔
معاوضہ فی کلک
Donate Car to Charity California: سی پی سی: 130 ڈالر
Donate Car for Tax Credit: سی پی سی: 126.6 ڈالر
Donate Cars in MA: سی پی سی: 125 ڈالر
Donate Your Car Sacramento: سی پی سی: 118.20 ڈالر
How to Donate A Car in California: سی پی سی: 111.21 ڈالر
Sell Annuity Payment: سی پی سی: 107.46 ڈالر
Donate Your Car for Kids: سی پی سی: 106 ڈالر
Asbestos Lawyers: سی پی سی: 105.84 ڈالر
Structures Annuity Settlement: سی پی سی: 100.8 ڈالر
Car Insurance Quotes Colorado: سی پی سی: 100.9 ڈالر
Annuity Settlements: سی پی سی: 100.72 ڈالر
Nunavut Culture: سی پی سی: 99.52 ڈالر
Dayton Freight Lines: سی پی سی: 99.39 ڈالر
Hard drive Data Recovery Services: سی پی سی: 98.59 ڈالر
Donate a Car in Maryland: سی پی سی: 98.51 ڈالر
فہرست دیکھ کر آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ ان میں سے کئی کی ورڈز وہ ہیں جن کا تعلق صرف امریکا سے ہے جب کہ سامنے دیا گیا معاوضہ بھی ان ویب سائٹس کے لیے ہے جو امریکا میں رجسٹرڈ ہیں۔ اس کے باوجود مذکورہ کی ورڈز میں سے متعدد ایسے بھی ہیں جن کا تعلق تعلیم، تربیت، قانون اور تجارت وغیرہ سے ہے جن کے درست استعمال سے کسی ویب سائٹ کی آمدنی میں زبردست اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
مزید کی ورڈز کے لیے
لنک اور سورس
آخر میں صرف ایک بات سے خبردار رہیے: ویب سائٹ کی آمدنی بڑھانے کے لیے ایسے کی ورڈز کا استعمال جن کے بارے میں وہاں کوئی پیج یا پوسٹ موجود ہی نہ ہو بلکہ انہیں زبردستی غیرمتعلقہ پیجز/ پوسٹس میں ٹھونس دیا گیا ہو یا پھر واقف کاروں اور ملازمین سے گوگل ایڈسینس اشتہارات پر کلک کرواتے ہوئے سائٹ کی آمدن میں اضافہ کرنے کی کوشش کرنا صرف وقتی فائدہ دیتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ گوگل اپنے ذہین آن لائن سافٹ ویئر کی مدد سے جلد ہی ایسی سرگرمیوں کو شناخت کرلیتا ہے اور سزا کے طور پر متعلقہ ایڈسینس اکاؤنٹ ہی بند کردیتا ہے۔
Bookmarks