وہ ایک ماہی گیر تھا گیارہ افراد کے کنبے کا واحد کفیل۔ دو ہزار آٹھ کی اسرائیلی بمباری میں اسکی دونوں ٹانگیں کٹ گئی تھیں اور وہ معذور ہوگیا تھا۔ ماہی گیری سے وہ لوگوں کی گاڑیاں دھونے پہ آ گیا تھا لیکن اسکا جذبہ حریت سرد نہ ہوا۔ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد کہ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہے وہ ایک بار پھر بے چین ہوگیا۔ معذور جسم محتاج کی حالت لیکن وہ غیرت ایمانی ساتھ لیکر دشمن کے آگے صداء احتجاج بلند کرتا رہا۔ اسے میدان میں دیکھ کر بہت سے غافل مسلمان خواب غفلت سے بیدار ہو جاتے اور لوگوں میں نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوتا۔ یہودی بھی اسے دیکھ کر پریشان ہوتے تھے۔ پھر آخرکار ظالم یہودیوں نے ایک نہتے معذور کو جو اپنے حق کیلئے پرامن احتجاج کر رہا تھا، اسکے ماتھے پہ گولی مارکر شہید کردیا۔
بیشک جنت میں جانے کیلئے ٹانگوں کی نہیں ایمان کی ضرورت ہوتی ہے۔ اللہ اسکی شہادت قبول فرمائے
Bookmarks