﷽
آئی ٹی ڈی کے پیارے ممبرز
السلام علیکم۔
آج میں آپ کو موبائل سے اپنی پوسٹ یا تھریڈ کو ایڈٹ کرنے کے بارے میں بتاؤں گا۔
مجھے کل تک اس کے متعلق علم نہیں تھا۔ اور میں خود بھی کافی پریشان تھا۔ بلکہ میں نے مینجمنٹ سے بھی درخواست کی تھی کہ موبائل ایپلیکیشن میں ممبرز کے لیے ایڈٹ کی آپشن مہیا کریں۔
اب کافی جدو جہد کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کی آئی ٹی ڈی کی طرف سے یہ آپشن پہلے سے موجود ہے پر ہم کو استعمال کے بارے میں مکمل اگاہی نہیں تھی۔
اس لیے میں نے سوچا کہ ہو سکتا ہے باقی ممبران کو بھی یہ مسلہ درپیش ہو۔ کیوں نہ میں اس کے متعلق ایک تھریڈ ترتیب دے دوں جو اس ممبران کے بھی کام آ سکے جن کو ابھی تک اس کے متعلق اگاہی نہیں ہے۔
تو ممبرز یہ بلکل آسان طریقہ ہے۔ سب سے پہلے آپ اپنا وہ تھریڈ یا پوسٹ اوپن کر لیں جس کو آپ ایڈٹ کرنا چاہتے ہیں۔
مثال کے طور پر میں نے اپنا ایک تھریڈ اوپن کر لیا ہے ۔ یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔
اب آپ نے اپنے ٹیکسٹ کو (جسے ایڈٹ کرنا ہے) ٹچ کر کے سلیکٹ کر لیں۔ بعض موبائل پرشارٹ ٹچ سے سلیکٹ ہو جاتا ہے اور بعض پر تھوڑا لونگ ٹچ سے سلیکٹ ہو گا۔
اب اس سکرین شاٹ کو دیکھیں۔ اس میں آپ کا ٹیکسٹ سلیکٹ ہو گیا ہے اور ساتھ ہی آپ کو اوپر ایک پینسل کا نشان بھی نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ یہ نشان ایڈٹ کے لیے ہے ۔ آپ اس نشان پر کلک کریں گے تو آپ کا ٹیکسٹ ایڈٹ موڈ میں آ جائے گا۔
اب اس سکرین شاٹ کو دیکھیں۔ یہاں آپ ایڈٹ موڈ میں آ چکے ہیں۔ اب آپ کو اس کے اوپر ایک آپشن بھی نظر آئے گی کہ آپ اس کو ایڈٹ کیوں کرنا چاہتے ہیں۔ یہ آپشنل ہے لکھنا چاہیں تو لکھ دیں ورنہ چھوڑ دیں۔
اب آپ اپنے ٹیکسٹ میں جو بھی تبدیلی کرنا چاہتے ہیں کر سکتے ہیں۔ جب آپ تبدیلی کر لیں تو سب سے اوپر پوسٹ والے بٹن پر کلک کر دیں۔ اب آپ کی پوسٹ ایڈٹ ہو کر دوبارہ پوسٹ ہو چکی ہے۔
پیارے ممبرز، میرا یہ تھریڈ مکمل ہو گیا ہے۔ اس میں میری کوشش رہی کہ ہر چیز مکمل اور واضع ہو۔ اگر کسی ممبر کو کوئی مزید معلومات اس تھریڈ کے حوالے سے چاہئے ہو تو وہ پوچھ سکتا ہے۔
نوٹ: میری تمام ممبرز سے درخواست ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی رائے سے ضرور اگاہ کریں۔ جو ممبر کوئی کمنٹ نہ بھی دینا چاہے تو وہ ( تھینک کا بٹن دبا کر) اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کر سکتا ہے۔
دعاؤں میں یاد رکھیں۔ فی امان اللہ۔
Bookmarks