السلام علیکم۔
آئی ٹی ڈی کے تمام ممبرز کو نیا عیسوی سال 2017 مبارک ہو۔
سب ممبرز سے گزارش ہے کہ وہ اس سال کی آخری رات اللہ تعالی کے حضور عاجزی کے ساتھ اپنے تمام مسلمان بھائیوں بہنوں ماؤں بیٹیوں بزرگوں اور بچوں کے لیے جو اس وقت سخت مشکل میں ہیں خصوصی دعا کریں کہ اللہ تعالی ان کی مشکلیں دور فرمائے۔ اور نیا سال ان کے لیے خیر و برکت والا ثابت ہو۔ ان کو ظالموں سے نجات ملے اور وہ ایک آزاد خود مختار مسلمان کی حثیت سے اپنی زندگی گزار سکیں۔ اللہ تعالی ہمارے پیارے پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے۔ اور جو لوگ پاکستان کو خوشحال اور ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے ان کو نیکی کی ہدایت عطا فرمائے اور اگر وہ لوگ ہدایت پانے والے نہیں تو ان کو نیست و نابود کرے۔ آمین
۔
Bookmarks