السّلامُ عَلَیکُم وَ رَحمَتُہ اللّٰلہِ وَبَرَکَاتُہ
☆Congratulations to All☆
★سب کو مبارک ہو★
★★★★★★★★★★★★★★★★★
♥Happy Anniversary to ITDUNYA♥
★★★★★★★★★★★★★★★★★
ہے علم آئی ٹی دنیا
ہے علم کی جستجو آئی ٹی دنیا
ہے علم کی آرزو آئی ٹی دنیا
ہے علم کی بارش آئی ٹی دنیا
ہے علم کی خواہش آئی ٹی دنیا
ہے علم کا دریا آئی ٹی دنیا
ہے یہ اِک علم کی امید
ہے اس میں علمِ جدید
ہےکھیل و مستی سے بھرا آئی ٹی دنیا
ہے علم و معلومات سے سجا آئی ٹی دنیا
ہے یہ اِک مشعلِ راہ علم کی
ہے یہ ضرورت ہر طالبِ علم کی
ہے یہ اِک تربیت گاہ
جِسے چاہا ہم نے بے پناہ
ہے کی اس نے تربیتِ دین و جہاں
ہے جو بنا طالبِ تربیت کا آستاں
تعلیم ہے دین و دنیا کی اس میں
رنگ ہیں سارے دینِ و دنیا کے اس میں
ہوا تھا جب اسکا ظہور
بنا تھا لاشعور اِک با شعور
جب جب خواہش کی میں نے علم کی
بنا یہ محافلِ علم میں ترجیح میری خواہشِ علم کی
گر ہے تلاش علم کی
تو ڈھونڈو وہاں جہاں سے خوشبو آئے علم کی
ڈھونڈا تو پتہ چلا ہے وہ آئی ٹی دنیا
جہاں سے خوشبو آئے علم کی
ہے وہ علم کی دنیا
کہتے ہیں جسے آئی ٹی دنیا
آئی ٹی دنیا کا دس سالہ علمی سفر اور دسویں سالگرہ مبارک ہو
عزیز و معزز ممبرز امید ہے آپ سب خیرئیت سے ہونگے
آپ سب کو آئیٹی دنیا کا نیا سال بہت بہت مبارک ہو یقینن آئی ٹی دنیا میں ہم سب کو علم و اپنائیّت کا ایک عمدہ ماحول ملا ہے اور بہت کچھ سیکھنے اور سمجھ نے کو ملا ہے یہ ایک ایسا فورم ہے جو اخلاقیات پر مبنی ایک مستند علمی فورم ہے انشاءاللّٰلہ آئی ٹی دنیا کا یہ علمی سفر اپنائیت کے ساتھ یونہی جاری رہے گا اور علم کی شمّع بِکھیرتا رہے گا
آپ سب کو میری طرف سے آئی ٹی دنیا کے نئے سال پر دلی مبارکباد
آپ سب یہاں پر اپنی طرف سے آئی ٹی دنیا کیلیئے کوئی شعر ڈیڈی کیٹ کریں کہ آئی ٹی دنیا سے آپ نے جو پایا جو سیکھا اور اس ماحول سے جو آپنے حاصل کیا
اُس کو پیار بھرے انداز میں شعر و شاعری کی صورت میں آئی ٹی دنیا کے ساتھ ڈیڈی کیٹ کریں
آئی ٹی دنیا----ہو تجھے مبارک
تجھےمبارک
تجھے مبارک
اللّٰلہ ہمارے اِس پیار و محبّت سے بھرے علمی فورم کو قائم و دائم رکّھے اور گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ آئی ٹی دنیا کو خوب ترقّیاں عطا فرمائے
آمین
شکریہ
سلمان احمد
اَللّٰلہ حافظ
:
★★★★★★★★★★★★★★★★★
Bookmarks