﷽
دوستو آج میں آپ نیو ممبرز کے لیے ایک اور اچھے اور انتہائی معلوماتی تھریڈ کے ساتھ حاضرخدمت ہوا ہوں ۔ یہ تھریڈ ایک ایسا تھریڈ ہے اس میں آپ کے لیے معلومات کا ایک خزانہ ہے ۔اس ساری ویب کی پوری معلومات اس میں موجود ہیں ۔
فاک کیا ہے فاک کا مطلب کیا ہے
فاک اس پوری ویب سائٹ کی معلومات کا خزانہ ہے اس کا مطلب ہے فرینکلی آسکڈ کوئیسٹن اس میں وہ تمام سوالات اور ان کے جوابات موجود ہیں جو اس سائٹ کو یوز کرتے ہوئے کسی بھی ممبر کو درپیش ہو سکتے ہیں ایسی صورت میں آپ فاک سے مدد لے سکتے ہیں
اب آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ فاک آپ کو ملے گا کہاں ؟
جی یہ فاک ملے گا آپ کو بالکل آئ ٹی دنیاکے سر کے اوپر یعنی ٹاپ آف ہیڈ آئی ٹی دنیا کے بالکل ٹاپ پر لیفٹ سائڈ میں نیوی گیشن بار کی لائن نمبر ون میں چوتھے نمبر پر آپ کو فاک
FAQ
لکھا دکھائی دے گا
جب آپ فاک پر کلک کریں گے تو ایک پیج اوپن ہو جائے گا جس میں ایک خالی باکس بنا ہو گا اس میں آپ کوئی بھی ورڈلکھ کر سرچ کا بٹن پریس کریں اس ورڈ سے متعلق ساری معلومات فاک آپ کے سامنے لے کر آ جائے گا
مثال کے طور پر میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میں اپنا کھویا ہوا پاسورڈ کیسے ری سیٹ کر سکتا ہوں تو اس کے لیے میں اس فاک کے سرچ باکس میں لکھوں گا
PASSWORD
اور پھر اینٹر کروں گا تو فاک اس ورڈ سے متعلق سارے سوالات اور ان کے جوابات میرے سامنے لے کر آئے گا
اس طرح آپ کسی بھی قسم کی معلومات فاک سے حاصل کر سکتے ہیں چاہے تو اس کو عام طور پر ریڈ بھی کر سکتے ہیں اور چاہے تو سرچ کا آپشن استعمال کر کے اپنی مرضی کا ٹاپک بھی پڑھ سکتے ہیں
سارے فاک کو ریڈ کرنے کے لیے بورڈ فاک میں نیچے دیے گئے ان تین آپشن میں سے کسی پر بھی کلک کریں تو سارا فاک اوپن ہو جائے گا
اس کے چند اہم فیچرز کی جھلکیا ں
اس فاک میں ہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں کہ
فورم کیا ہے، اس کو یوز کیسے کرنا ہے ،نیا تھریڈ کیسے پڑھتے ہیں ، پوسٹ ریپلائی کیا ہوتی ہے،نیوی گیشن بار کسے کہتے ہیں اور وہ کس کام آتا ہے،سائٹ پررجسٹر کیسے ہوتے ہیں ،
فورم پر سرچنگ کیسے کی جاسکتی ہے ،اناوننسمٹ کیا چیز ہے،پوسٹ ،تھریڈ کو دیکھنے کے موڈ کو کیسے تبدیل کیا جاسکتا ہے ،لیٹسٹ پوسٹ کیسے دیکھ سکتے ہیں، ریٹینگ کیا ہے، تھریڈ ٹولز کیا ہوتے ہیں ،ٹیگ سسٹم کیا ہے اسے کیسے یوز کیا جا سکتا ہے اور اس کے فائدے کیا ہیں،
آٹو میٹک لوگ ان کیا ہے ،کوکیز کیسے کلئیر کی جاتی ہیں،پاسورڈ اور ای میل کیسے ری سیٹ کیا جاسکتا ہے،ممبر لسٹ کیا ہے، نوٹیفیکشن کیا ہے، کوئیک لنکس کیا ہیں ،دوسرے ممبرز سے کیسے کنکٹ کیا جا سکتا ہے،وزیٹر میسیج، پرائیویٹ میسیج کیا ہے اور کیسے کیا جاتا ہے
یہ اس فاک کی مختصر جھلکیاں ہیں کہ اس فاک میں آپ کے لیے کیا کچھ موجود ہے ۔یہ فاک انتہائی کارآمد چیز ہے آپ اس کو پڑھیں اس سے آپ کو بہت فائدہ حاصل ہو گا
مجھے امید ہے کہ نیو ممبر اس تھریڈ سے بہت فائدہ اٹھائیں گے اور مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھیں گے
Bookmarks