السلام علیکم، پیارے دوستو!گھومتے پھرتے ایک ویب سائٹ ہاتھ لگی تو سوچا آپ سے شیئر کر لی جائے۔ شاید کسی طالب علم کی ضرورت پوری ہو سکے۔یہ ایک آن لائن کسٹم ڈکشنری کی سائٹ ہے، جہاں ایک ڈکشنری " اربن ڈکشنری " کے نام سے موجود ہے۔ یہ ڈکشنری انگلش ٹو انگلش ہے۔ اے سے زیڈ تک تمام حروف سے شروع ہونے والے لاکھوں الفاظ موجود ہیں۔ ڈکشنری صارفین کی بنائی ہوئی لگتی ہے۔ کسی لفظ کے مختلف معنی آپ نقل ( کاپی) کر کے کمپیوٹر پر محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔آپ سرچ باکس میں کوئی بھی لفظ لکھ کر تلاش کر سکتے ہیں۔ معنی میں دیے گئے الفاظ کے ساتھ ہائپر لنک موجود ہیں، جن پر کلک کر کے آپ فوراً متعلقہ لفظ پر پہنچ جائیں گے۔زیادہ تفصیل بتانا بھی اچھا نہیں کیوں کہ اس سے آپ کی دلچسپی کم ہونے کا خطرہ بھی موجود ہے۔سکرین شاٹس بھی شامل کر رہا ہوں، انھیں بھی دیکھ لیجیے ، پھر جیسے آپ کی مرضی؟( انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اگر یہ سائٹ پہلے شیئر ہو چکی ہو تو میرے اس تھریڈ کو ڈیلیٹ کر دیا جائے)
Bookmarks