وعلیکم السلام
ہر بار کی طرح اس بار کا میگزین بہت عمدہ لگا۔۔۔شاید اس کی خاص وجہ میری تحریر کا ہونا تھا۔۔(مسکراتے ہوئے)۔
تمام دوستوں کی تحریر اور اچھے اچھے سافٹوئیر وغیرہ بہت لاجواب تھے۔
اور ایک تحریر جس کو میں کہہ سکتا ہوں۔۔۔میگزین کی جان ہے۔
اُس کی کیا ہی بات ہے۔۔۔
مگر کچھ مسئلہ ہو گیا شاید۔۔۔
پہلا مسئلہ۔۔۔
میرا نام اور میری تحریر کا نام انڈیکس میں شامل نہیں کیا گیا۔
دوسرا مسئلہ۔۔۔
حماد دوست کے خبر نامہ میں ہیڈ لائنز میں شہزادبھائی کے بارے میں کہا گیا کہ اُن کو اپنے نمبر سے کال آ گئی۔
اور تفصیل میں نیٹ رائیڈ بھائی کا نام دے دیا۔۔۔
پھر بھی بہت اچھی محنت کی ہے۔۔۔اور اتنا دماغ ۔۔۔۔بہت بڑی بات ہے۔۔۔
حماد دوست چونکہ آپ ایک دو بار کہہ چُکے ہیں کھانے پینے کے حوالے سے تو۔۔۔
پیسے کے علاوہ کچھ بھی کھانا پینا ہو تو جب بھی کراچی چکر لگے۔۔تو شہزاد بھائی سے رابطہ کر کے مجھ سے رابطہ کر لیئے گا۔۔۔
جہاں بولیں گے اور جو بولیں کھلائیں گے آپ کو۔۔۔ایک بار پھر آپ کی ذہانت کو سلام ہے۔
(نوٹ: پیسے کی بات کرنے کی وجہ جناب معصوم بچے نے کہا تھا۔۔۔کھانے کے لیے کیا تنی دور آؤں۔۔آپ موبائل کےکارڈ۔۔۔۔)
اللہ پاک سے دُعا ہے کہ وہ میگزین کے حُسن اور آئی ٹی دنیا کو دن دُگنی ترقی عطاء فرمائے۔۔۔
آمین
Bookmarks