بہت عرصے سے یہ تھریڈ دیکھ رہا ہوں۔ تھریڈ لکھنے کی کاوش کا شکریہ۔ مگر میں حیران ہوں کہ جونئیرز تو خیر چھوڑو ، بیت سے سینئیر ممبرز اور موڈریٹرز حضرات بھی صرف اس تھرڈ کی واہ واہ کر رہے ہیں مگر خود چیک نہیں کرتے کہ یہ ٹِرک کام کرتا بھی ہے یا نہیں۔؟
خدارا ، ممبرز ذرا چیک تو کریں۔ اپنا یاہو ، ہاٹ میل ، گوگل وغیرہ پر چیک تو کریں کہ پاس ورڈ سے پہلے اور بعد میں اسپیس دینا کام کرتا بھی ہے یا نہیں۔افسوس کہ کسی بھی ممبر کے پاس چیک کرنے کو ٹائم نہیں ہوتا ، صرف ’’بہت خوب‘‘ اور ’’بہت اچھا‘‘ کے ریمارکس تو خوب دیتے ہیں ممبررز۔ لیکن چیک کرنے کو کسی کے پاس دو منٹ وقت بھی نہیں۔ ارے بھئی، یاہو ، گوگل، ہاٹ میل، فیس بک جو بھی معیاری ویب سائٹ ہے۔ ان کے پاس ورڈ اتنے حساس ہوتے ہیں کہ وہ کسی اور قسم کے حروف یا اسپیس وغیرہ قبول ہی نہیں کرتے۔
Bookmarks