Results 1 to 10 of 10

Thread: Losing Weight Tip

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Super Moderator
    Last Online
    22nd May 2024 @ 10:14 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,429
    Threads
    421
    Credits
    40,407
    Thanked
    1813

    Default Losing Weight Tip

    Name:  1.JPG
Views: 25
Size:  34.9 KB
    السلام علیکم دوستوں ! امید کرتا ہوں کہ آپ سب ہی فٹ فاٹ ہونگے
    اگر اس فٹ فاٹ کے چکر میں کسی دوست کا وزن بڑھ گیا ہے
    تو
    اُس کے لئے لائے ہیں آج نہایت ہی مزے دار اور میٹھی سے ٹپ
    اَ ب آ پ سوچ رہے ہونگے کہ
    وزن کم
    کرنے کی ٹپ وہ بھی میٹھی سی جی آپ نے درست پڑھا ہے
    تو چلتے ہیں ٹپ کی طرف
    آپ نے کرنا یہ ہے کہ 15 سے 30 کشمش لے کر اُن کو گرم پانی میں رات کو بھیگو دینا ہے
    (یاد سے صاف کر کے یعنی دھوکر)
    Name:  2.jpg
Views: 25
Size:  46.0 KB
    کشمش میں انگور کے تمام غذائی اجزا اس میں بھی شامل ہوتے ہیں جیسے وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسیڈنٹس، کیلوریز، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، وٹامن سی، میگنیشیم، فاسفورس اور سوڈیم وغیرہ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
    پھر
    صبح کو چھان کر پھر سے ہلکا سا گرم کر کے اُس میں تھوڑا سا لیموں ملا لیں
    جن کو شوگر کا مسلہ نہیں ہے وہ شہید بھی ملا سکتے ہیں
    اس پانی کو چند دن تک پینے کے بعد آپ اپنے وزن میں کمی محسوس کرنے لگیں گے
    بغیر کسی سائڈ ایفیکٹ کے
    اگر چاہیں تو
    کشمش کے دانے اچھی طرح چبا کر کھا لیں، اس طرح نہار منہ بھیگی ہوئی کشمش کھانے سے وہ فوری جسم میں جذب ہوجاتی ہے اور اس کے فائدے بھی دوچند ہوجاتے ہیں۔
    نوٹ
    -۔-۔-
    خشک انگوروں کو کشمش کہا جاتا ہے، یہ آئرن،فائبر،پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور اینٹی آکسیڈینٹ میوہ ہے،جس کا روزانہ استعمال صحت کے لئے مفید ہے۔
    کشمش میں پائی جانے والی ضروری غذائی اجزاء اور کشمش کی غذائیت کی قیمت (فی 100 گرام)

    کیلو ریز: 258
    پروٹین: 2.84 گرام
    شوگر : 56 گرام
    فائبر: 3 گرام
    چربی: 0.22 گرام
    وٹامن سی: 2 ملی گرام
    کیلشیم: 54 ملی گرام
    آئرن: 1.5 ملی گرام
    سوڈیم: 22 ملی گرام
    میگنیشیم: 30 ملی گرام

    سردیاں آنے آنے کو ہیں اس لئے ابھی سے تیاری پکڑ لیں
    کیونکہ
    سردیوں میں جلد خُشک اور خراب ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے خاص طور پر خواتین بہت پریشان رہتی ہیں۔ سردیوں کے موسم میں بھی اپنی جلد کو خوبصورت رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ کشمش کھائی جائے کیونکہ کشمش جلد کو تر و تازہ اور پُرکشش بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، کشمش میں وٹامن سی، سیلینیم اور زنک موجود ہوتے ہیں جو حسین جلد کے لیے بہت ضروری ہیں، کشمش میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ جلد کو جوان اور صحت مند رکھتے ہیں

    ایک مطالعے کے مطابق، کشمش قلبی امراض کے لیے بہت مفید ہے، یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے اور ساتھ ہی دِل کی دیگر بیماریوں کو بھی کنٹرول کرنے میں بھی مدرگار ثابت ہوتی ہے لیکن دِل کے اور شوگر کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ کشمش کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے پہلے ایک بار اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں۔اُمید کی جاتی ہے کہ یہ ٹپ آپ کو ضرور پسند آئی ہوگی
    اپنا خیال رکھیں
    Last edited by Haseeb Alamgir; 21st September 2023 at 10:57 PM.

Similar Threads

  1. Mobile Lose
    By Munawar Shazad in forum Android Zone
    Replies: 4
    Last Post: 23rd January 2016, 05:27 PM
  2. data lose
    By wasi6 in forum Ask an Expert
    Replies: 7
    Last Post: 29th January 2014, 11:02 PM
  3. Data lose
    By usmanhabib in forum Ask an Expert
    Replies: 3
    Last Post: 16th July 2013, 12:09 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •