سہارا دو سہارا دو سہارا یا رسول اللہ ﷺ
مِری کشتی کو مل جائے کنارہ یا رسول اللہ ﷺ

ادب سے مانگتے ہے ہم تمہارا نام لے لے کر
خدا کو ہے تمہارا نام پیارا یا رسول اللہ ﷺ

سنا ہے گنبدِ خضرا بہت ہی خوبصورت ہے
میری آنکھیں بھی کر لیتیں نظارہ یا رسول اللہ ﷺ

اندھیری قبر میں اکسر اکیلا چھوڑ آتے ہے
مگر دامن نہ چھوڑیں گے تمہارا یا رسول اللہ ﷺ

کسی کی جے وجے ہم کیوں پکاریں کیا غرض ہم کو
ہمیں بس آپ کا کافی ہے نعرہ یا رسول اللہ ﷺ

نہ لیں جب تک تمہارا نام بخشش ہو نہیں سکتی
وہ بخشا جائے گا جس نے پکارا یا رسول اللہ ﷺ

میں سمجھوں گا جو محشر میں کہ بخشش ہو نہ پائے گی
تو اس دم واسطہ دوں گا تمہارا یا رسول اللہ ﷺ

عطا کر دو عطا کر دو ہمیں صدقہ نواسوں کا
ہے ٹکڑوں پر تمہارے ہیں گزارا یا رسول اللہ ﷺ

بروز حشر میرے اس یقین کی لاج رکھ لینا
تمہارا ہوں تمہارا ہوں تمہارا یا رسول اللہ ﷺ