میری صبح ابتدا ہو تیری حمد کرتے کرتے
میری شام انتہا ہو تیری حمد کرتے کرتے

میں مریضِ نا توا ہوں تو طبیب کامراں ہے
میرے درد کی دوا ہو تیری حمد کرتے کرتے

حسرت لیے ہو پھرتا تیرے دَر کی حا ضری میں
میرے تَن سے روح جُدا ہو تیری حمد کرتے کرتے

توُ سبھی کا راز داں ہے میرے راز راز رکھنا

میری رَد نہ التجا ہو تیری حمد کرتے کرتے

میں عدیم جی رہا ہوں تیری حمد کے سہارے
مجھے مغفرت عطا ہو تیری حمد کرتے کرتے

مجھے دَر با دَر نہ ٹھکرا میرا آسرا نہیں ہے
میری پوری ہر دعا ہو تیری حمد کرتے کرتے

میں غریب ہو چکا ہو ں تیرے اس جہاں میں مولا
مجھے کچھ نہ کچھ عطاء ہو تیری حمد کرتے کرتے