السلام علیکم دوستوں
میں ونڈوز 10 (پرو) استعمال کر رہا ہوں جو کہ میں نے سی ڈی سے انسٹال کیا تھا۔ اور وہ لائسنس یافتہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ آفس پلس 19 بھی بغیر لائسنس کے ہے جو کہ اب یہ قریب الختم ہے یعنی اب نوٹیفیکشن آ گیا ہے کہ یہ کل ختم ہوجائے گا۔
میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ اگر میں لائسنس ونڈوز اور ایم ایس آفس خریدوں تو مجھے یہ دونوں پراڈکٹ کون سے خریدنے چائیے (میرا سوال ان پراڈکٹ کے ورژن سے متعلق ہے ) تاکہ میں کم از کم چار عدد لیپ ٹاپ میں انسٹال کر سکوں اور مجھے ۔ مذید یہ کہ مجھے اس کو اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت بھی میّسر ہو تاکہ نئے فیچر ز سے میں استفادہ کر سکوں۔

مجھے اس سلسلے میں آپ بھائیوں کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔
میری رہائش کراچی میں ہے اور مجھے مائکروسافٹ کے کسی مجاز آفس کا پتہ دے دیں تاکہ میں وہاں جا کر اپنے لیپ ٹاپ کو اپڈیٹ کروا سکوں۔ انٹرنیٹ پر سرچ کرنے سے کلفٹن میں واقع ڈالمین سینٹر کا پتہ وہ ملا ہے اور اسُ میں درج لینڈ لائن فون نمبر پر کال کرنے پر وہ نمبر بند آ رہا ہے۔

اللہ آپ تمام دوستوں کو رمضان المبارک کی ڈھیروں خوشیا ں اور برکتیں عطا فرمائے۔ آمین
محمد رفیق