ہم جو آئیں تو آپ بھی آئیں گے کیا؟
ادھر دیکھ کر ذرا مسکرائیں گے کیا؟

زندگی اک بوجھ ہے ہمیں معلوم ہے
آپ کو گراں نہ ہو تو اٹھائیں گے کیا؟

میں خوشی سے مرتو جاوں گاجاناں
گر آپ میری میت سجائیں گے کیا؟

دیکھیے آپ کا بیمار آیا ہے در پہ
زحمت نہ ہو تو پردہ ہٹائیں گے کیا؟

مجھے ہمدردی کی بھیک دیجیئے
خدارا مجھ پہ ترس کھائیں گے کیا؟

آپ جو دست محبت رکھ دیں دل پہ
عجب ہے کہ درد مٹ جائیں گے کیا؟

زندگی پر کشش ہے بہت یقین مانیں
آپ بولیں میرا ساتھ نبھائیں گے کیا؟

بس کیجئےکس قدر پراذیت ہیں آپ
ترس کھایئے اب اور رولائیں گے کیا؟

عشق کی راہ پہ قدم سوچ کے رکھنا
تارتار دل ہو اور لڑکھڑائیں گے کیا؟

ہم کبھی یہ جان کر روٹھے نہیں نیر
ہم روٹھ گئے تو وہ منائیں گے کیا؟