السلام علیکم
آئی ٹی ڈی کے پیارے ممبران آج آپ کے لیے پھر ایک چھوٹی سی ٹِپ لے کر حاضر ہوا ہوں۔
اس ٹِپ کے ذریعے آپ اپنے کمپیوٹر کی سٹارٹ اَپ سپیڈ بڑھا سکتے ہیں۔
پی سی میں بہت سی سیٹنگز بائی ڈیفالٹ سیٹ ہوتیں ہیں۔ جو کہ سٹارٹ اَپ کے وقت بیک گراونڈ میں چل رہی ہوتیں ہیں۔ اور اِن کی وجہ سے پی سی سٹارٹ ہونے میں تھوڑا وقت لیتا ہے۔
اگر ہم اِن سیٹنگز کو تبدیل کر دیں تو سٹارٹ اَپ ٹائم کو کم کیا جا سکتا ہے۔
تو چلتے ہیں ٹِپ کی جانب۔ سب سے پہلے آپ سیٹنگز میں جائیں ۔اس کے لیےسرچ بار میں اس سکرین شاٹ کے مطابق لکھیں۔
Settings
اور پھر ایرو کے نشان پر کلک کریں۔ سیٹنگز اوپن ہو جائیں گی۔

Name:  1.jpg
Views: 104
Size:  34.9 KB

اب آپ کے سامنے اس طرح کی سکرین آئے گی۔یہاں آپ نے ایپس پر کلک کرنا ہے

Name:  2.jpg
Views: 104
Size:  24.9 KB

اب یہاں آپ نےاس سکرین شاٹ کے مطابق سٹارٹ اپ پر کلک کرنا ہے۔

Name:  3.jpg
Views: 104
Size:  50.8 KB

اب آپ کو اس سکرین شاٹ کے مطابق بہت سی ایپ نظر آئیں گی۔
یہ تمام ایپس جو آن ہوں گی وہ سٹارٹ اپ کے وقت بیک گراونڈ میں چل رہی ہوتیں ہیں۔ میں نے اس میں سے تمام غیر ضروری ایپس کو آف کیا ہوا ہے
آپ بھی اپنی مرضی سے غیر ضروری ایپس کو آف کر سکتے ہیں۔ اس سے پی سی جلدی سٹارٹ ہو جاتا ہے۔

Name:  4.jpg
Views: 105
Size:  34.7 KB

شاہین لطیف آئی ٹی ڈی ٹیم