السلام علیکم
آئی ٹی ڈی کے پیارے ممبران اور معزز مہمانان جو آئی فون استعمال کر رہے ہیں
آ ج آپ کے لیے ایک نئے تھریڈ کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔ ابھی ایک ممبر نے پوچھا تھا
کہ ہم آئی فون میں ایپس کو کیسے ہائڈ کر سکتے ہیں۔ تو میں نے سوچا کہ اس کے لیے ایک
تھریڈ تشکیل دیا جائے تا کہ باقی ممبران بھی اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔

اس تھریڈ میں آپ کو بتایا جائے گا کہ ہم سکرین سے مُختلف ایپ کیسے چُھپا سکتے ہیں۔
جو موبائل میں تو موجود ہوں گی لیکن سکرین پر نظر نہیں آئیں گی۔
میں یہاں اپنے موبائل کی سکرین شئیر کر رہا ہوں جس میں کچھ ایپس پر میں نےسرکل لگائے ہیں۔
میں ان ایپس کو ہائڈ کروں گا۔

Name:  1 (1).jpg
Views: 153
Size:  112.3 KB
Name:  1 (2).jpg
Views: 132
Size:  51.2 KB

تو سب سے پہلے آپ سیٹنگز میں جائیں اور سکرین ٹائم پر کلک کریں۔

Name:  1 (3).PNG
Views: 381
Size:  70.1 KB

اگر آپ نے سکرین ٹائم آن نہیں کیا ہوا تو اس کو آن کر لیں۔
سکرین ٹائم آن کرنے کے بعد آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق کلک کرتے جائیں۔

Name:  1 (4).PNG
Views: 370
Size:  92.7 KB
Name:  1 (5).PNG
Views: 344
Size:  76.9 KB
Name:  1 (6).PNG
Views: 334
Size:  80.0 KB
Name:  1 (7).PNG
Views: 337
Size:  34.4 KB

اب آپ واپس مین سکرین پر آ جائیں۔ یہاں آپ دیکھیں گے کہ وہ تمام ایپس اب
مین سکرین پر شو نہیں ہو رہیں۔


Name:  1 (8).jpg
Views: 154
Size:  107.4 KB
Name:  1 (9).jpg
Views: 198
Size:  38.3 KB

اس کو دوبارہ اَن ہائڈ کرنے کے لیے وہی سٹیپ دوہرائیں اور
Allow All Apps

پر کلک کر دیں۔ ساری ایپس دوبارہ سکرین پر نظر آنا شروع ہو جائیں گی۔

Name:  1 (10).PNG
Views: 315
Size:  33.4 KB

نوٹ آپ سکرین ٹائم پر پاسورڈ بھی لگا سکتے ہیں۔جب سکرین ٹائم آن کریں گے
تو آپ کے پاس پاسورڈ کی آپشن آئے گی ۔ اُس وقت بھی لگا سکتے ہیں اور
بعد میں بھی کسی وقت لگا سکتے ہیں۔

اُمید ہے کہ آپ کو مکمل طور پر سمجھ آ گئی ہو گی۔ پھر بھی اگر کوئی ممبر کچھ پوچھنا چاہے تو ریپلائی میں پوچھ سکتا ہے۔
آئی ٹی دُنیا کے ساتھ سیکھنے اور سیکھانے کے عمل کو جاری رکھیں۔
دُعا گو: شاہین لطیف۔ آئی ٹی ڈی ٹیم