آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام میں خوش آمدید



Whatsapp Special Course (Class2)
Whatsapp Storage Issues & Solution



آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام
کے پیارے اور معزز ممبرز امید ہے کہ آپ خیر عافیت کے ساتھ ہونگے

لیجیئے
اب حاضر ہوا ہوں واٹس ایپ اسپیشل کورس کی کلاس ٹو کے ساتھ جِس میں ہم جانیں گے کہ کیسے ہم بہت آسانی کے ساتھ واٹس ایپ کی وجہ سے موبائل میں بھر جانے والی اسپیس کو کلین کرکے واپس اپنے موبائل کی میموری میں اضافہ کرسکتے ہیں

اِس طریقے میں
آپ یہ دیکھ سکیں گے کہ واٹس ایپ کے کِس گروپ یا کِس پرسنل کانٹیکٹ میں آپ کے ڈیوائس کی کتنی ایم بیز یا جی بیز استعمال ہورہی ہیں اور کِس کِس چیز میں کتنی اسپیس استعمال ہورہی ہے مثلاً فلاں فلاں گروپ میں امیجز،اسٹیکرز،ویڈیوز کی تعداد کِتنی ہے اور اِن میں الگ الگ کتنی اسپیس استعمال ہورہی ہے،اُسی طرح میسجز، آڈیو،کانٹیکٹس،ڈاکیومنٹس کی مکمل معلومات الگ الگ مِل جائے گی پھر آپ مختلف گروپس اور پرسنل چیٹس پر اِن ڈیٹا کیٹیگریز میں سے کوئی سی بھی سیلیکٹ کرکے کلین کرسکتے ہیں جو غیر ضروری ہو یا جِس میں بہت اِسپیس استعمال ہورہی ہو، تو بڑھتے ہیں طریقے کی جانِب

Steps:


سب سے پہلے آپ واٹس ایپ اوپن کرکے تھری ڈاٹس والی آپشن پر کلک کریں گے
Name:  Whatsapp Storage 1.jpg
Views: 452
Size:  64.9 KB

پھر سیٹینگس پر کلک کریں گے
Name:  Whatsapp Storage 2.jpg
Views: 456
Size:  65.0 KB

Then click on "Data and Storage Usage"
Name:  Whatsapp Storage 3.jpg
Views: 448
Size:  63.9 KB

Then Click on "Storage Usage"

Name:  Whatsapp Storage 4.jpg
Views: 448
Size:  69.8 KB

اب جو اسکرین آئے گی وہاں سے اصل کام شروع ہوگا،اب آپ کو جِس گروپ یا پرسنل چیٹ سے ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا ہے اُس پر کلک کردیں،اِس اسکرین میں یہ بھی شو ہوتا ہے کہ کِس گروپ اور پرسنل چیٹ میں کتنی میموری خرچ ہورہی ہے
Name:  Whatsapp Storage 5.jpg
Views: 443
Size:  66.8 KB

اب جو گروپ یا انفرادی چیٹ آپ نے سیلیکٹ کی ہوگی اُس کی ساری معلومات آپ کے سامنے آجائے گی کہ کتنی فوٹوس ہیں اُس میں،کتنی ویڈیوز،کِتنے میسج،کِتنی ڈاکیومنٹس،کتنے وائس نوٹس،کِتنے اِسٹیکرز وغیرہ وغیرہ اور اِن میں کتنی ایم بیز یا جی بیز خرچ ہورہی ہیں، اب آپ فری اپ اِسپیس پر کلک کریں گے
Click on "Free up Space"
Name:  Whatsapp Storage 6.jpg
Views: 444
Size:  47.6 KB

اب آپ کو جو چیز غیر ضروری لگے یا جِس کیٹیگری میں اِسپیس زیادہ خرچ ہورہی ہو، جو جو ڈیلیٹ کرنا ہو وہ اپنے حساب سے سیلیکٹ کرلیں اور جِتنا سیلکٹ کریں گے اُس سے جو میموری آپ کو واپس مِلے گی وہ بھی نیچے کی طرف لکھی آجائے گی،آئٹمز سیلیکٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ آئٹمز پر کلک کریں
Select Items then Click on "Delete Items"
Name:  Whatsapp Storage 7.jpg
Views: 441
Size:  55.5 KB

اب آخر میں آپ سے کنفرم کیا جائے گا تو آپ کلیئر میسجز پر کلک کردیں گے،لیجیئے اب اسٹیپس مکمل ہوگئے
Now Finally Click on "Clear Messages" to Confirm
Name:  Whatsapp Storage 8.jpg
Views: 437
Size:  55.1 KB


یہ سارا طریقہ کار مزید آسانی سے سمجھنے کے لئے اور پریکٹیکلی دیکھنے کے لئے یہ ملاحظہ کریں

اِس طریقے سے آپ بہت آسانی کے ساتھ غیر ضروری ڈیٹا کو ختم کرکے اپنے ڈیوائس کی اسپیس کو بڑھا سکتے ہیں


امید ہے کہ آپ کو یہ تھریڈ ضرور پسند آئی ہوگی،واٹس ایپ کی اِس کلاس سے اب اجازت چاہتاہوں،اللہ حافظ

شکریہ


#Salmanssss
Salman Ahmed