کام سب غیر ضروری ہیں جو سب کرتے ہیں
اور ہم کچھ نہیں کرتے ہیں غضب کرتے ہیں


ہم پہ حاکم کا کوئی حکم نہیں چلتا ہے
ہم قلندر ہیں, شہنشاہ لقب کرتے ہیں


آپ کی نظروں میں سورج کی ہے جتنی عظمت
ہم چراغوں کا بھی اتنا ہی ادب کرتے ہیں


دیکھیے جس کو اسے دھن ہے مسیحائی کی
آج کل شہروں کے بیمار مطب کرتے ہیں