Name:  Azadi Mubarak.gif
Views: 91
Size:  7.5 KB

السلام علیکم
آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کے پیارے ممبرز اور مہمانانِ گرامی، امید کرتاہوں کہ آپ سب خیرت سے ہونگے اور خیر و عافیت کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہونگے
یہ ملک پاکستان بلاشبہ ہمیں عظیم قربانیوں کے بعد نصیب ہوا، پاکستان کے لئے سینکڑوں لوگوں نے قربانیاں دیں اور اپنی جان کی بھی قربانیاں دیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، اِس ملک کی خاطر ہجرت کرنے والوں نے بہت اذیت اٹھائی، اور اپنی جانوں کا نذرانہ بھی اِس ملک کی خاطر دیا، پھر جاکر ہمیں یہ بسا بسایہ ملک نصیب ہوا، ہمیں تو کچھ کرنا نہیں پڑا،
ہمیں تو اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بنا بنایا ملکِ پاکستان مل گیا، ہم کتنے خوش نصیب ہیں، تو لہٰذا ہمیں چاہیئے کہ اپنے رب عزوجل کا خوب شکر ادا کریں، شکرانے کے نوافل پڑھیں، ہمیں چاہیئے کہ ہماری طرف سے اِس جشنِ آزادی منانے کا انداز خدا کا شکر ادا کرنے اور شکرانے میں اُس کی عبادت کرنے کی صورت میں بھی ہونا چاہیئے، کیونکہ آپ اِس بات پر غور کریں کہ یہ ملک اِسلام کے نام پر، مسلمانوں کے نام پر بنا تھا، اسلئے ہم یہاں آزادی سے اپنی عبادات کرسکتے ہیں، اِس ملک میں آزادی کی سانس لے سکتے ہیں، اِس ملک میں سنتِ ابراہیمی کو ادانے کرنے کے لئے رب کی بارگاہ میں جانوروں کی قربانی دے سکتے ہیں، جب کہ ایسی صورتحال ہمارے پڑوسی ملک میں نہیں ہے، وہاں مسلمان آزاد نہیں ہیں، چین سے عبادت نہیں کرپاتے، چین سے قربانی نہیں کرپاتے، چین سے زندگی نہیں گزارپاتے، اور مسلمانوں کو وہاں اذیت پہنچائی جاتی ہے، اِسی لئے یہ ملک اِس نظریے پر بنا تھا کہ مسلمان اور ہندو ایک ساتھ نہیں رہ سکتے, لہٰذا مسلمانوں کے لئے ایک الگ ملک بنایا جائے جہاں مسلمان آزادی سے رہ سکیں، پھر اسلام کے نام پر یہ ملک پاکستان بنا جہاں ہم آزادی سے اپنی زندگی گزار سکتے ہیں، تو ہم پھر کِتنے خوش نصیب ہیں ذرا اِس بات کا اندازہ کیجیئے، اِس بات کا اِحساس کیجیئے اور خوب خوب خدا کا شکر ادا کیجیئے

آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام

آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام نے جس طرح آپ کی دینی تربیت اور رہنمائی کی خاطر تبلیغِ دین کے لئے ایک اِسلام کافورم بنایا، آپ کو آئی ٹی کی تعلیم دینے کے لئے فورمز بنائے، آپ کی دنیاوی تعلیم کے لئے فورمز بنائے، آپ کے لئے ایک صحت کا فورم بھی بنایا جس میں آپ کو صحت مند زندگی گزارنے کے لئے معلومات فراہم کی جاتی ہے تاکہ آپ صحت مند زندگی گزار سکیں، اور دیگر فورمز بھی بنائے، اُسی طرح حب الوطنی کے جزبے سے سرشار ہوکر خاص اِس جشنِ آزادی کے دن کے لئے،جِس دن ہمارا پیارا وطن پاکستان آزاد ہوا، ایک فورم بنایا جِس کو سال بھر اِس دِن کا انتظار ہوتا ہے کیونکہ اِس دن اِس فورم کی رونقیں لوٹ
آتی ہیں

اللہ تعالی سے اُس کے پیارے حبیب، میرے پیارے مصطفٰے، میرے پیارے نبی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ دے کر یہ دعا کرتاہوں کہ مسلمان جہاں جہاں ظلم و جبر کا شکار بن رہے ہیں، اُن کو اِس سے نجات عطا فرما، اِس ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما، اِس میں امن و سلامتی عطا فرما، تمام پریشان حال مسلمانوں کی پریشانیاں، بیماروں کی بیماریاں دور فرما، ہماری، ہمارے والدین، ہمارے مرحومین کی مغفرت فرما، اور ہمیں اِس ملکِ پاکستان کا جوکہ اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے، خوب شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرما

آمین ﷺ

آپ سب کو آزادی کا دن بہت بہت مبارک ہو
شکریہ

پاکستان زندہ آباد


#Salmanssss