Results 1 to 5 of 5

Thread: اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے &

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    Default اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے &

    السلام علیکم
    کیا آپ کو کبھی کسی نامعلوم نمبر سے کوئی ان چاہی کال موصول ہوئی اور آپ نے سوچا کہ یہ کون ہے؟ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایسا ضرور ہوا ہو گا۔ صارفین اب ٹروکالر (Truecaller) ایپ کے ذریعے معلوم کرسکتے ہیں کہ انہیں کون کال کر رہا ہے۔ یہ ایپ فون کال موصول کرنے کا طریقہ ہی بدل دے گی۔
    اس ایپ کو اب 25 کروڑ سے زائد افراد استعمال کررہے ہیں اور یہ ہر ماہ پاکستان میں 30 لاکھ سے زائد کالز کو بلاک کرتی ہے۔ یہ ایپ ٹیلی مارکیٹنگ اور بلینک کالز جیسی نامعلوم اور ان چاہی کالز اور صارفین کو بلاک کرتی ہے۔
    اس کا نیا ”کال می بیک فیچر“ بھی بے حد مفید ہے۔ اگر آپ کے پاس موبائل فون بیلنس نہیں ہے تو پریشانی کی بات نہیں۔ جب ایک صارف دوسرے کو کال کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن نمبر مصروف ملتا ہے یا کال رد کردی جاتی ہے یا کسی بھی وجہ سے کال ممکن نہیں ہوپاتی، تو کال می بیک فیچر دوسرے صارف کو یاد دہانی کرواتا ہے کہ اسے واپس کال کرنی ہے۔ نیا فیچر فی الحال صرف اینڈرائڈ کے لئے دستیاب ہے۔
    ٹروکالر ایپ کی مدد سے آپ یہ سب کرسکتے ہیں:
    کالر آئی ڈی: جانئے کہ کون آپ کو کال کررہا ہے، اگرچہ اس کا نمبر آپ کی فون بک میں نہ بھی ہو۔
    بلاک کالز: ان چاہی کالرز اور نامعلوم کالرز کو بلاک اور رپورٹ کریں، تاکہ دوسرے بھی ان سے بچ سکیں۔
    نمبر اینڈ نیم لاک اپ: کسی بھی نمبر کو تلاش کیجئے، چاہے یہ مقامی ہو یا دنیا میں کہیں بھی، اور جانئے کہ اس کا تعلق کس کے ساتھ ہے ۔ ٹرو کالر صارفین کو صرف نمبر ٹائپ کرنا ہوگا، اور پھر وہ نمبر کو مسڈ کال سے کاپی اور پیسٹ کرسکتے ہیں، یا اسے سرچ بار میں خود ٹائپ کرسکتے ہیں۔ اگر ٹروکالر کو اس نمبر کا میچ مل گیا تو صارف اس کی معلومات دیکھ سکے گا۔ صارفین کسی نام کی تلاش بھی کرسکتے ہیں اور پھر اس کونٹیکٹ کی مزید تفصیلات دیکھنے کے لئے اس نمبر کے مالک کو ’کونٹیکٹ ریکوئسٹ‘ بھی بھیج سکتے ہیں۔ کال بیک کی درخواست کیجئے: ریسیور کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گاکہ وہ کال بیک کرے۔

    Download True Caller And Source
    Last edited by Huraira.; 10th February 2017 at 05:37 PM.

Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 2nd September 2022, 05:57 AM
  2. Replies: 5
    Last Post: 8th April 2013, 06:11 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 2nd October 2011, 06:13 AM
  4. Replies: 30
    Last Post: 8th April 2010, 09:45 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •