لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ اپنی جلد پر بننے والے دانوں سے تنگ ہیں اور مہنگی کریموں اور لوشن کی وجہ سے آپ کا بجٹ خراب ہوچکا ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو ان سے فوری نجات کا آسان ترین قدرتی نسخہ بتائیں گے۔یہ نسخہ بنانے کے لئے آپ کو صرف دو اجزاءیعنی شہد اوردارچینی کی ضرورت ہوگی۔

ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ دارچینی اور شہد میں انٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ جلد پر بننے والے دانوں میں موجود جراثیم کو ختم کرکے جلد کو خوبصورت بناتے ہیں۔اس کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ دانوں کی وجہ سے رہ جانے والے نشانات بھی اس آمیزے کے لگانے سے ختم ہوجائیں گے اور جلد ملائم ہوجائے گی۔

اجزاء
دارچینی پاﺅڈر ایک کھانے کا چمچ
شہد دوکھانے کے چمچ
استعمال کا طریقہ
دونوں اجزاءکو کسی جار میں اچھی طرح حل کریں اور متاثرہ جگہ پر لگائیں اور خشک ہونے تک لگا رہنے دیں۔بقیہ آمیزے کو فریج میں رکھ کر دوبارہ بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔