خام تیل کی پیمائش کیلئے استعمال ہونے والا پیمانہ ”بیرل“ وہ لفظ ہے جسے ہم روزانہ کئی بار سنتے اور پڑھتے ہیں۔ ایک بیرل میں تقریباً 159 لیٹر ہوتے ہیں اور یہ نام آج سے تقریباً 6 صدیاں قبل استعمال ہونے والے لکڑی کے ڈبوں کو دیا جاتا تھا جنہیں برطانوی لوگ شراب ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے اور ان کا استعمال 19 ویں صدی تک جاری رہا۔ ایک بیرل کا حجم تقریباً 42 گیلن کہا جا سکتا ہے اور اس کی جہ یہ تھی کہ اتنے وزن کے مائع کو ایک شخص بآسانی اٹھا سکتا تھا۔
انیسویں صدی میں امریکی ریاست پنسلوانیا میں جب تیل کی نقل و حمل کا کاروبار پھیلا تو روائتی بیرل کو تیل کیلئے بھی استعمال کیا جانے لگا۔ پیٹرولیم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے 1882ءمیں اسے بطور معیار اپنا لیا جس کے بعد یہ ساری دنیا میں خام تیل کے پیمانے کے طور پر استعمال ہونے لگا۔ آج کنوﺅں سے نکلنے والے تیل سے لے کر پائپ لائنوں اور بحری جہازوں کے ذریعے منتقل کئے جانے والے خام تیل کیلئے بھی یہی اصطلاح استعمال ہوتی ہے