Results 1 to 12 of 12

Thread: پاکستان اور بھارت کے ہیکرز کے درمیان آن ل

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    zaibmirza's Avatar
    zaibmirza is offline Senior Member+
    Last Online
    1st September 2015 @ 10:03 AM
    Join Date
    17 Dec 2013
    Location
    Azad kashmir
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    171
    Threads
    24
    Credits
    0
    Thanked
    13

    Default پاکستان اور بھارت کے ہیکرز کے درمیان آن ل

    ان دنوں بھارت کی جانب سے پاکستانکی سرحد بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سرحد پر موجود کشیدہ صورت حال سوشل میڈیا پربھی سامنے آرہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان آن لائن جنگ شروع ہوچکی ہے۔اس حوالے شایع ہونے والی ایک رپورٹ کے ممالک دونوں ممالک کے ہیکرز ایک دوسرے کے ملک کے اداروں کی ویب سائٹس کو نشانہ بنارہے ہیں۔ گذشتہ دنوں دونوں ملکوں کے ہیکرز نے درجنوں ویب سائٹس ہیک کیں۔ بھارتی ہیکرز نے پاکستان پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ کو نشانہ بنایا تو پاکستانی ہیکرز نے پریس کلب آف انڈیا کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔پریس کلب آف انڈیا کی ویب سائٹ پر پاکستانی نے جو پیغام چھوڑا اس کا متن کچھ یوں تھا: ’’ہمارا ہدف تمھاری سرکاری ویب سائٹس ہیں۔ ہم انشاء اﷲ بہت سے مسلم ہیکرز کے ساتھ مل کر تمھیں انٹرنیٹ کی دنیا سے نکال باہر کریں گے۔ جو کچھ تمنے کیا وہ ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ جموں وکشیمر میں لوگ مارے گئے، لیکن کسی کو پرواہ نہیں۔ تم ہمیں رکنا چاہتے ہو لیکن ایک بات سُن لو کہ ہمارے سائے کو بھی نہیں پکڑا جاسکتا۔‘‘اس کے علاوہ بھارتی ہیکرز نے پاکستان ریلویز کی سائٹ اور پاکستانیہیکرز نے ملیالم فلموں کے ایکٹر موہن لال اور مشہور گلوکار سونونگم کی ویب سائٹ ہیک کرلی تھی۔ ایک طرف ہیکنگ کا سلسلہ چلتا رہا ہے، دوسری طرف سوشل میڈیا پر بھی دونوں ملکوں کے یوزر ایک دوسرے کے ملک پر حملے کر رہے ہیں۔ خاص طور پر ٹوئٹر پر یہ جنگ زور شور سے جاری ہے، جہاں طعنوں اور الزامات پر مبنی ٹرینڈز عام ہیں۔
    Last edited by Haseeb Alamgir; 24th October 2014 at 08:21 PM. Reason: فورم کے رولز کے مطابق نا مناسب لفط 

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 5th November 2016, 10:46 PM
  2. خلاصہ قرآن (دسواں پارہ)۔
    By Shehzad Iqbal in forum Quran
    Replies: 6
    Last Post: 20th June 2016, 11:37 AM
  3. Replies: 9
    Last Post: 14th April 2015, 11:46 AM
  4. Replies: 8
    Last Post: 20th April 2014, 06:42 PM
  5. Replies: 58
    Last Post: 16th November 2012, 01:03 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •