.بچھو کے متعلق چند دل چسپ حقائق
بچھو چھے دن تک اپنا سانس روک سکتا ہے۔
بچھو پانی کی تہہ میں سانس نہیں لے سکتا لہذا وہ اپنا سانس روک لیتا بھلے اسے چھے دن وہاں پڑا رہنے دو وہ سانس نہیں لے گا لیکن زندہ رہے گا۔
بچھو شیشے پر نہیں چڑھ سکتا۔
بچھو چھے ماہ سے زائد عرصے تک بنا کچھ کھائے زندہ رہ سکتا ہے۔
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ بچھو کے ڈسنے سے انسان مرتا نہیں مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے یہ بات مکمل طور پر غلط ہے بچھو کی زیادہ تر اقسام ایسی ہیں کہ ان کے ڈسنے سے انسان مر سکتا ہے۔
بچھو زیادہ تر گرمیوں کے مہینوں میں باہر نکلتے ہیں۔
بچھووں کی دو ہزار سے زائد اقسام ہیں۔
بچھو بنیادی طور پر کیڑے مکوڑے کھاتے ہیں مگر ان کی خوراک بدلتی رہتی ہے۔
چند محققین نے بچھو کو ساری رات ٹھنڈی جگہ پر رکھ کر بالکل فریز کر دیا اور اگلے دن اسے سورج کی روشنی میں رکھا۔۔۔۔تھوڑی دیر بعد جب برف پگھلی بچھوں ٹھم ٹھم کرتے چل دیے۔
بچھو مٹی کے بنا نہیں رہ سکتے لہذا جن علاقوں میں گھاس کی مقدار زیادہ ہو اور مٹی کم ہو وہاں بچھو کا پایا جانا مشکل ہے۔
***************