Name:  mobile-fone.jpg
Views: 273
Size:  46.0 KBموبائل فون کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کمرے میں تیز چہل قدمی سے امراض قلب اور میٹابولک سینڈروم یا نظام ہضم کے مختلف امراض سے تحفظ ملتا ہے۔

یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

امریکی ریاست اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین ڈاکٹر پال لوپرینزی اور براڈ کارڈئینل کی تحقیق میں روزانہ 30 منٹ تک جسمانی سرگرمیاں بلڈپریشر اور کولیسٹرول کو معمول پر رکھتے ہیں، جبکہ نظام ہضم کے امراض سے تحفظ ملتا ہے۔

تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی کے پاس چہل قدمی یا ورزش کیلئے وقت نہیں تو وہ اپنی کسی مصروفیت کے دوران

توانائی خارج کرنے والی سرگرمیوں کو اختیار کریں تو وہ امراض قلب اور دیگر امراض سے محفوظ رہتے ہیں۔