سلام اس پر کہ جس نے بےکسوں کی دستگیری کی
سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی
سلام اس پر کہ اسرار محبت جس نےسمجھاے
سلام اس پر کہ جس نےزخم کھا کر پھول برساے
سلام اس پر کہ جس نےخون کے پیاسوں کو قبائیں دیں
سلام اس پر کہ جس نےگالیاں سن کر دعایئں دیں
سلام اس پر کہ جس کےگھر میں چاندی تھی نہ سونا تھا
سلام اس پر کہ ٹوٹا بوریا جس کا بچھونا تھا
سلام اس پر کہ جس کا ذکر ہےسارے صحائف میں
سلام اس پر کہ جو مجروح ہوا بازار طائف میں
سلام اس پر کہ جو سچائی کی خاطر دکھ اٹھاتا تھا
سلام اس پر کہ جو بھوکا رہ کر اوروں کو کھلاتا تھا