گوگل نے’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ اور ’فائر فوکس‘ کے مقابلے پر ایک ’اوپن سورس‘ ویب براؤزر مارکیٹ میں پیش کیا ہے۔
’ کروم‘ نامی اس براؤزر میں ملٹی میڈیا اورگرافکس پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور اسے مستقبل میں ویب کے استعمال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

اس براؤزر کا بِیٹا ورژن فی الحال سو ممالک میں ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے کمپیوٹرز کے لیے جاری کیا گیا ہے جبکہ میکنٹوش اور لینکس نظام کے کمپیوٹرز کے لیے یہ براؤزر مستقبل میں دستیاب ہوگا۔

نئے براؤزر کے حوالے سے گوگل کمپنی میں پراڈکٹ مینجمنٹ کی نائب صدر سندر پچائی نے ایک بلاگ میں لکھا ہے کہ’ ہمیں اس بات کا احساس ہوا کہ ہمیں براؤزر پر نئے سرے سے غور کرنے کی ضرورت ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ ہمیں جو چیز درکار تھی وہ صرف ایک براؤزر نہیں بلکہ ویب صفحات اور ایپلیکیشنز کے لیے ایک جدید پلیٹ فارم تھا اور اسی کی تیاری کے لیے ہم نے کام کیا۔

گوگل پہلے ہی پکاسا، گوگل ڈاکیومنٹس اور گوگل میپس جیسی ویب اپلیکشنز پیش کر چکا ہے اور اب یہ نیا براؤزر مائیکروسافٹ کی اس میدان میں موجود اجارہ داری ختم کرنے کی کوشش ہے۔ یاد رہے کہ مائیکروسافٹ کے ویب براؤزر’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کو قریباً اسّی فیصد نیٹ صارفین استعمال کرتے ہیں۔
اب دیکھتے ھیں کب تک میسر آتا ھے we are waiting!!!