باروچی خانے کی ٹپس

مرچوں کی جلن

کھانا پکاتے وقت دیگر اشیاءکے ساتھ مرچوں کا استعمال بھی ہوتا ہے اگر آپ کے ہاتھوں میں مرچوں کی وجہ سے جلن ہو گئی ہے تو تھوڑا سا نیل پانی میں گھول لیں اور اپنے ہاتھ نیل والے پانی میں ڈال دیں‘ تھوڑی دیر بعد اسی پانی سے ہاتھ دھولیں‘ مرچوں کی جلن ختم ہو جائے گی۔

ہاتھوں کو مرچوں کی جلن سے محفوظ کرنے کے لئے دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک برتن میں پانی ڈال کر اس میں گڑ کی ڈلی ڈال دیں‘ پھر اس کے پانی سے ہاتھ کو دھولیں‘ مرچوں کی جلن ختم ہو جائے گی۔

پیاز کی دھانس یا جھل

اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ پیاز کو الٹی طرف سے کاٹا جاتا ہے اس سے بھی پیاز کی جھل نہیں لگتی کیونکہ پیاز میں ایک قسم کا ایسڈ پایا جاتا ہے اس سے محفوظ رہنے کا طریقہ یہ بھی ہے کہ پیاز کے چھلکے اتار کر انہیںپانی میں بھگو دیا جائے اس کے بعد کاٹیں تو کاٹتے وقت آنکھوں سے پانی جاری نہیں ہوگا۔

پیاز کی بو

کسی برتن یا پھر چاقو چھری میں پیاز کی بو بس جائے تو عموماً بہت مشکل ہوتی ہے کیونکہ چھری چاقو سے پھل فروٹ اور ڈبل روٹی بھی کاٹی جاتی ہے اس لئے ان چیزوں سے پیاز کی بو دور کرنا بے حد ضروری ہے اس کے لئے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ پانی میں لیموں کا تھوڑا سا عرق ملا دیں‘ پھر بدبودار چیزیں برتن یا چھری چاقو اس میں ڈال دیں تھوڑی دیر پڑا رہنے دیں بعد میں نکال کر حسب طریقہ وم وغیرہ سے دھولیں تمام بدبو نکل جائے گی۔

آٹے کو خمیر سے بچانے کی ترکیب

گوندھے ہوئے آٹے پر ہر طرف سے گھی کی بہت ہلکی سی تہہ جما دیں‘ اس سے آٹا خمیر نہیں ہوگا کیونکہ خمیر پیدا کرنے والے جراثیم چکنائی کی تہہ کی وجہ سے آٹے میں داخل نہ ہو سکیں گے یوں آٹا خمیر ہونے سے بچ جائے گا۔

دودھ ابلنے سے بچانے کا طریقہ

بعض اوقات کتنی بھی احتیاط کیوں نہ کی جائے دودھ ابل جاتا ہے اس طرح نقصان بھی ہوتا ہے اور دودھ کے اجزاءبھی ضائع ہو جاتے ہیں۔ دودھ ابالنے سے پہلے اگر دیگچی میں تھوڑا سا مکن لگا لیا جائے تو دودھ نہیں ابلے گا۔ یہ نسخے آپ کے باورچی خانے کے لئے ازحد ضروری ہیں آپ ان پر عمل کر کے ایک سلیقہ شعار‘ عقل مند اور امور خانہ داری میں ماہر خاتون سمجھی جائیں گی۔ تھوڑی سی توجہ سے آپ کے باورچی خانے کے بہت سے مسائل سے جان چھڑوا سکتی ہیں۔