Code:
http://www.4shared.com/audio/xK-gOvDt/Jidar_Dekha_Main_Ne.html


جدھر دیکھا میں نے، ادھر تو ہی تو ہے
جہاں میں خدایا تیرا رنگ و بو ہے


زمیں آسماں سب تو نے بنائے
یہ دریا سمندر تو نے بہائے
کرم تیرا میرے خدا کُو بہ کُو ہے

تو شاہوں کا شاہ ہے،تو سب کا خدا ہے
تو ہی مستحق حمد و ثنا ہے
تجھے نہ کوئی غم نہ خوفِ عدو ہے

یہ پھل، پھول، بوٹے تیرے ہی دم سے
یہ رونق جہاں کی تیرے کرم سے
تیرا جلوہ، جلوہ نما چہار سو ہے

یہاں ہے وہاں ہے نہاں ہے عیاں ہے
تو اوّل، تو آخر، تو درمیاں ہے
تُو پردے کے پیچھے، تُو ہی رو برو ہے


زمیں، چاند، سورج، چمکتے ستارے
یہ کوئل کی کوکو، یہ رنگین نظارے
سبھی کی زباں پر بپا وردِ ھُو ہے

گلُوں کی مہک، بلبل کا چہکنا
یہ جنگل میں منگل، فصل کا لہکنا
کسی سمت جاؤ تیری خوشبو ہے

خفا ہو زمانہ، یا سیخ پا ہو
کوئی غم نہیں گر راضی خدا ہو
رضائے خدا بس میری آرزو ہے

تو حاجت روا ہے تو میرا خدا ہے
تیرے در پہ تیرا ارشدؔ کھڑا ہے
کرم کر،کرم کر،کرم تیری خُو ہے

جدھر دیکھا میں نے، ادھر تو ہی تو ہے
جہاں میں خدایا تیرا رنگ و بو ہے