ایک نئی تحقیق نے ایسی خواتین کو جو طویل عرصہ زندہ رہنا چاہتی ہیں تجویز دی ہے کہ وہ صرف اپنے ہم عمر مردوں سے ہی شادی کریں۔

تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ایسی خواتین جن کے خاوند اُن سے بڑے یا چھوٹے ہوں، کی زندگی کم ہو جاتی ہے۔

یہ نتائج بیس لاکھ ڈینش جوڑوں کے میڈیکل ریکارڈ سے حاصل کیے گئے جس کے مطابق ایسی بیویوں میں جن کے شوہر اُن سے سات برس چھوٹے ہوں موت کی شرح بیس فیصد زیادہ ہوتی ہے۔

جرمن محققین کے مطابق وہ یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

پرانی تحقیق یہ ثابت کرتی ہے کہ ایسے مرد جن کی بیویاں اُن سے کم عمر ہوتی ہیں زیادہ عرصہ زندہ رہتے ہیں۔