Quote gr8^masood said: View Post
اسلام علیکم
Quote gr8^masood said: View Post


سب سے پہلے تو میں یہ عرض کرنا چاہونگا کے کہ میں آپ لوگوں سے
ناراض ہوں جو آپ لوگوں نے مشاعرے کا انعقاد کیا اور مجھے مدعو نہیں کیا
خیر کوئی گل نہیں ہم بنا دعوت کے ہی آگئے اور ہم یہاں انٹری ایک غزل سے
کرینگے اور غزل ہے ہمارے فیورٹ شاعر میر تقی میر کی.امید ہے آپ لوگوں
کو پسند آئے گی.بھائی مجھے تو بہت پسند ہیں آپ لوگوں کی رائے تو
بعد میں پتا چلینگے.....شکریہ



فقیرانہ آئے صدا کرچلے
میاں ، خوش رہو ہم دعا کر چلے

جو تجھ بِن نہ جینے کو کہتے تھے ہم
سو اس عہد کو اب وفا کر چلے

شفا اپنی تقدیر ہی میں نہ تھی
کہ مقدور تک تو دوا کر چلے

وہ کیا چیز ہے آہ جس کے لیے
ہر اک چیز سے دل اٹھا کر چلے

کوئی ناامیدانہ کرتے نگاہ
سو تم ہم سے منھ بھی چھپا کر چلے

بہت آرزو تھی گلی کی تری
سو یاں سے لہو میں نہا کر چلے

دکھائی دیے یوں کہ بے خود کیا
ہمیں آپ سے بھی جدا کر چلے

جبیں سجدہ کرتے ہی کرتے گئی
حقِ بندگی ہم ادا کر چلے

پرستش کی یاں تک کہ اے بت تجھے
نظر میں سبھوں کی خدا کر چلے

نہ دیکھا غمِ دوستاں شکر ہے
ہمیں داغ اپنا دکھا کر چلے

گئی عمر در بندِ فکرِ غزل
سو اس فن کو ایسا بڑا کر چلے

کہیں کیا جو پوچھے کوئی ہم سے میر
جہاں میں تم آئے تھے، کیا کر چلے


by, mir taki mir

وعلیکُم السلام ورحمتُہ اللہ وبرکاتُہ
جناب وہ آئے ہمارے طرف ، اللہ کی قُدرت کبھی اُن کو دیکھیں کبھی اپنی آپ کو جناب معذرت خواہ کہ کسی نے آپ کو انفارم نہیں*کیا ،
ثنا جی لو جی کُڑیوں کے لیے ایک نظم

لڑکیاں کتنی نادان ہوتی ہیں
کسی کا نرم لہجہ
کچھ میٹھی بات
کوئی چھوٹا سا تُحفہ
کسی کی ذراسی خوشی
کوئی میٹھی شرارت
کوئی پل بھر کا ساتھ
مل جائے تو خود کو بھول جاتی ہیں
لڑکیاں کتنی نادان ہوتی ہیں