پانچ لاکھ ٹیکس چوروں کا سراغ



فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نادرا کے ڈیٹا بیس کی مدد سے ایسے تین سے پانچ لاکھ افراد کا سراغ لگایا ہے جن کی آمدنی مقررہ حد سے زیادہ ہے مگر یہ لوگ ٹیکس ادا نہیں کررہے ۔ چیئرمین ایف بی آر سہیل احمد نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے کوشش کی جائے گی تاہم کسی قسم کا خوف و ہراس پھیلانے سے گریز کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ ابتدائی طورپر ان افراد کو ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے ایس ایم ایس بھجوائے جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ بتدریج جنرل سیلز ٹیکس کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں تبدیل کردیا جائے گا ۔ تاہم فی الحال اس حوالے سے کچھ انتظامی مسائل درپیش ہیں ۔ انھوں نے واضح کیا کہ ویلیو ایڈ ڈ ٹیکس پارلمینیٹ سے منظوری کے بعد نافذ کیا جائے گا۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گااور اس ضمن میں ایف بی آر کے عہدیدار جلد چیمبر ر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دورے کرکے عہدیداروں کو اعتماد میں لیں گے ۔