اس کے ہاتھوں پہ حنا پاؤں میں پائل ہوگی
ایک دیوار مگر بیچ میں حائل ہوگی

اس کے جلوؤں کے بہت پاس میں ہوں گا لیکن
وہ کسی اور کی تقدیر کا حاصل ہوگی

سرخ کپڑوں پہ سجے تار نہ ہوں گے میرے
اس کی آنکھوں میں مِرے پیار کی جھلمل ہوگی
جاتے جاتے وہ مجھے پیار سے دیکھے گی جب
روتے روتے وہ مِری روح میں شامل ہوگی

مجھ سے وہ دور بہت دور چلی جائے گی
یہ کہانی بھی سر بزم مکمل ہوگی