•┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•
شرف الدین بوصیری
شیخ شرف الدین امام بوصیری شہرہ آفاق قصیدہ بردہ کے خالق ہیں
امام بوصیری رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت یکم شوال608ھ یا610ھ (1211ء) میں مصر کے ایک گاؤں بوصیری میں ہوئی ۔ پورا نام شرف الدین ابو عبداللہ محمد بن سعید بن حماد بن محسن بن عبداللہ الصنہاجی،البوصیری ہے ۔یہ مصری شاعر نسلاً بربر تھے۔اور شاعر ی میں ابنِ حناء کی سرپرستی حاصل تھی ۔اُن کی تمام تر شاعری کا مرکز و محور مذہب اور تصوف رہا۔ تصوف میں ابوالحسن شاذلی کی بیعت کی۔ امام بوصیری کی وفات 694ھ یا 695ھ یا 696ھ میں اسکندریہ میں ہوئی ۔ وہ فسطاط میں امام شافعی کے قرب میں مدفون ہیں
اگرچہ آپ ایک قادر الکلام شاعر تھے اور آپ نے بے شمار قصیدے لکھے ۔ مگر سب سے مشہور شاعرانہ کلام قصیدہ بردہ شریف ہے۔
•┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•
Bookmarks