یوٹیوب چینل اور بلا گ کس ٹاپک پر بنائیں YouTube channel or blog k leay topic
اگر آپ نے اپنا یوٹیوب چینل یا پھر بلاگ بنانے کا ارادہ کر لیا ہے تو یہ ایک اچھی بات ہے ، اکثر نئے لوگوں کو اس بات کو لے کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل یا پھر بلاگ کس ٹاپک یا پھر نیش پر بنائیں سب کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کسی ٹرینڈنگ ٹاپک کے اوپر اپنا بلاگ یا پھر یوٹیوب چینل بنائیں تو آج کے آرٹیکل میں آپ لوگوں کو کچھ ایسے ہی ٹاپک بتانے والا ہوں جن پر آپ یوٹیوب چینل یا پھر بلاگ بنا کر اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔

ہیلتھ اینڈ فٹنس(صحت و تندرستی )

آج کل کے دور میں لوگ اپنی صحت کو لے کر کافی زیادہ محتاط ہیں ایسے حالات میں لوگ ہیلتھ اور فٹنس کے بارے میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنا اور آرٹیکل پڑھنا پسند کرتے ہیں، مثال کے طور پر وزن کو کم کرنے کی خواہش بہت سے لوگوں کی ہے جس کو لے کر لوگ انٹرنیٹ پر سرچ بھی کرتے ہیں ، آپ اس موقعے سے فائدہ اٹھائیں اور آج ہی اپنا ایک ہیلتھ اینڈ فٹنس کا بلاگ اور یوٹیوب چینل بنائیں۔

ٹیکنالوجی (ٹیک)

ٹیکنالوجی کا ٹاپک بہت ہی اہم ہے لوگ ٹیک ویڈیوز دیکھنا اور آرٹیکل پڑھنا پسند کرتے ہیں آپ بھی اپنا ایک ٹیکنالوجی بلاگ یا یوٹیوب بنا کر کام کی شروعات کر سکتے ہیں، ٹیک بلاگ یا پھر یوٹیوب چینل پر آپ موبائل ایپلیکیشن ، سافٹ وئیرز ، یوٹیوب ، بلاگینگ ، فری لانسنگ کے بارے میں سیکھا سکتے ہیں، ٹیک بلاگ اور یوٹیوب چینل کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے ۔

ٹاپ 10

یوٹیوب پر جا کر ٹاپ 10سرچ کریں آپ ویڈیوز کے ویوز دیکھ کرحیران رہ جائیں گے لوگ ایسی ویڈیو ز دیکھنا پسند کرتے ہیں جیساکہ پاکستان کے دس خوبصورت ترین مقامات وغیرہ آپ بھی اس طرح کا ایک یوٹیوب چینل بنائیں اور ڈالرز کمائیں آپ چاہیں تو اس موضوع پر ایک بلاگ بھی بنا سکتے ہیں۔

کوکینگ (کھانا پکانا)

کھانا کھانے اور پکانے کے شوقین لوگ انٹرنیٹ پر مختلف ڈشیز کے بارے میں سرچ کرتے رہتے ہیں اگر آپ کو کھانا پکانے میں دلچسپی ہے تو آپ ایک یوٹیوب چینل بنا کر پیسے کما سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ایک بلاگ بھی کوکینگ کے موضوع پر بنایا جا سکتا ہے ، تو دیر کس بات کی ہے آج ہی سے اپنے یوٹیوب چینل اور کوکینگ بلاگ کی شروعات کریں۔

بلاگینگ

بلاگینگ اپنے آپ میں ایک وسیع فیلڈ ہے اگر آپ بلاگینگ کے بارے میں اچھا خاصہ نالج رکھتے ہیں تو آپ بلاگینگ کے ٹاپک پر یوٹیوب چینل بنا سکتے ہیں ، بلاگینگ کا چینل بنانے کے بعد آپ بلاگ بھی بن سکتے ہیں یہ ٹاپک ایسا ہے کہ آپ گوگل ایڈسینس کے علاوہ بھی پیسے کما سکتے ہیں جیسا کہ ہوسٹنگ اور مختلف قسم کے بلاگینگ پلگ انز یا پھر ٹولز کی افلیٹ مارکیٹنگ کے ذریعے اس لیے زیادہ مت سوچیں اور بلاگینگ کے ٹاپک پر اپنا یوٹیوب چینل اور بلاگ بنائیں اور پیسے کمائیں۔

فری لانسنگ

اگر آپ فری لانسنگ کرتے ہیں اور آپ دوسروں کو فری لانسنگ سیکھانا چاہتے ہیں تو اپنا یوٹیوب چینل بنا لیں فری لانسنگ سے بھی پیسے کمائیں اور یوٹیوب چینل کے ذریعے بھی پیسے کمائیں، آپ فری لانسنگ میں استعمال ہونے والی سکلز بھی سیکھا کر پیسے کما سکتے ہیں، اس علاوہ یوٹیوب چینل کے ساتھ ساتھ بلاگ بھی بنائیں اس سے آپ کو کلائینٹ بھی ملیں گے اور آپ کو ایک پہچان بھی ملے گی۔

یوٹیوب

دوسروں کو سیکھائیں کہ یوٹیوب سے پیسے کیسے کماتے ہیں یوٹیوب چینل کیسے بناتے ہیں ، یوٹیوب چینل کو کامیاب کیسے بناتے ہیں یوٹیوب چینل بنانے کے بعد کون کونسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، یوٹیوب کے ٹاپک پر چینل بنا کر بھی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

بزنس آئیڈیاز (کاروباری )

بزنس آئیڈیاز کے بارے میں لوگ بہت زیادہ سرچ کرتے ہیں جب سے کورونا وائرس آیا ہے بہت سے لوگ بے روزگا ر ہو چکے ہیں لوگ انٹرنیٹ پر بزنس آئیڈیاز اور ٹپس کے بارے میں سرچ کرتے رہتے ہیں آپ اس موقعے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور بزنس آئیڈیاز کا یوٹیوب چینل بنا سکتے ہیں اور بزنس آئیڈیاز نیش پر بلاگ بھی بنا سکتے ہیں۔

وی لاگ، ٹریول (Vlog)

اگر آپ کو گھومنے پھرنے کا شوق ہے اور آپ مختلف جگہوں پر جاتے رہتے ہیں تو اپنا ایک وی لاگ یوٹیوب چینل بنا لیں وی لاگ چینل میں آپ اپنی روز مرہ کی زندگی میں ہونے والے حالا ت و اقعات کو دوسروں کے ساتھ شئیر کر سکتے ہیں اس کے ساتھ آپ ٹریول کا بلاگ بھی بنا سکتے ہیں جس میں لوگوں کو ٹریول کے بارے میں اور مختلف جگہوں کے بارے میں بتایا جاسکتا ہے۔

انٹرویو

کسی بھی فیلڈ کے ایکسپرٹ لوگوں کا انٹرویو لے کر اس ٹاپک پر یوٹیوب چینل بھی بنایا جاسکتا ہے، اگر آپ کو بھی دوسروں کا انٹرویو لینے میں دلچسپی ہے تو یوٹیوب چینل بنائیں اور دوسروں کے انٹرویو زکر کے یوٹیوب پر اپلوڈ کرنا شروع کر دیں۔