کچھ عرصہ (غالباً مہینہ ڈیڑھ مہینہ پہلے) ایک عزیز دوست کی شاپ پر جانا ہوا ۔۔ لوڈشیڈنگ بہت زیادہ ہو رہی تھی ۔۔ ( ذہنی غلاموں سے معذرت لیکن یہی سچائی ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ دعوے بس دعوے ہی رہے ایز یوژل) ۔۔ وہاں ایک بزرگ تشریف لائے ۔۔ میرے دوست کی شاپ پر ایک بندے سے ان بزرگ کی "سیاست اور لوڈشیڈنگ" کے معاملے پر بحث ہو گئی ۔۔ بزرگ صاحب ماشاءاللہ ساٹھ کی عمر سے غالباً اوپر ہی تھے اور سفید ڈاڑھی تھی لیکن وہ یہ ماننے سے انکاری تھے کہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔۔ آخری ٹائم تک اسی ضد پر اڑے رہے کہ بجلی جا نہیں رہی بلکہ صرف ٹرپ ہو جاتی ہے کبھی کبھار ۔۔
میں نے استغفراللہ کہا اور شاپ سے واپس آ گیا ( ویسے بھی واپس ہی آنا تھا ) ۔۔ تو میرے بھائیو دوستو میری اس پوسٹ کا مقصد کسی پارٹی کی سائڈ یا کسی کی مخالفت کرنا نہیں اور نہ میں اس موجودہ فضولیات کا حصہ ہوں لیکن کم از کم ایک مسلمان یا مومن کے اتنا تو شایان شان ہونا چاہیے کہ جو بات سچ ہو تو اسے تسلیم کرے ۔۔ اور جو غلط ہو اسے غلط کہے۔
لیکن یہاں تو اوپر سے لے کر نیچے تک پوجا پاٹ ہی ختم نہیں ہوتی اور ذہنی غلامی اگر اس عمر کے لوگوں میں بھی اتنی زیادہ موجود ہے تو پھر کچے ذہنوں والوں سے کسی کو کوئی گلہ بنتا ہی نہیں ہے۔
اللہ پاک ہمارے حالات پر رحم کریں اور ہر قسم کے بتوں اور شخصیات کی پوجا پاٹ اور غلامی سے نکلنے کی توفیق دیں۔
قبر میں یہ بت اور یہ لوگ کسی کے کام نہیں آئیں گے۔
ایمانداری اور دیانتداری سے کام لیا کریں اور اللہ پاک سے خاتمہ بالایمان اور خاتمہ بالخیر کی دعا کرنی چاہیے۔
نوٹ ۔ جن دوستوں نے غیر ضروری بحث کرنی ہو وہ اس تھریڈ سے بہت دور رہیں کیونکہ تھریڈ خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے۔
خوش رہیں آباد رہیں ۔۔ السلام علیکم
حافظ فصیح الدین محمد ناصر
Bookmarks