Name:  bismillah+salam.gif
Views: 152
Size:  38.0 KB

آج ایک نئے اور مفید تھریڈ کے ساتھ حاضر ہوں
پیارے دوستوں آج آپ کو آگاہی فراہم کروں گا کہ آپ فورم پر جلدی جلدی تصاویر کیسے اپلوڈ کر سکتے ہیں

نہ تو کسی اٹیچمنٹ کی ضرورت اور نہ ہی کسی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی ضرورت

چونک گئے ؟
چلیں حیران مت ہوں آگے پڑھیں

اس کام کو سر انجام دینے کے لئے آپ کے پاس
Google Chrome, Mozilla Firefox, & Opera
ان میں سے کسی ایک کا ہونا لازمی ہے

اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے انٹرنیٹ پر ہمیں کوئی تصویر پسند آتی ہے
ہم اُسے ڈانلوڈ کر کے سیو کرتے ہیں
پھر کسی امیج ہوسٹنگ سائٹ پر اپلوڈ کرتے ہیں
پھر وہاں سے کوڈ کاپی کر کے یہاں پیسٹ کرتے ہیں

جو ایک بہـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ــت لمباپروسیجر ہے

لیکن اب ایسا نہیں ہے آج ہی ٹرائی کریں

DO IT IN MY WAY

سب سے پہلے گوگل کروم یا زیر استعمال براؤزر اوپن کریں
اور جو تصویر آپ کو چاہیے وہ لکھ کر سرچ کریں

مثال کے طور پر میں نے لکھا ہے
THANK YOU
اب من پسند تصویر پر رائیٹ کلک کریں اور
Copy Image Address
پر کلک کر دیں
مزید رہنمائی کے لئے اسکرین شاٹس ملاحظہ فرمائیں

Name:  1T.png
Views: 152
Size:  101.6 KB

نوٹ: موزیلا فائر فاکس میں کاپی امیج لوکیشن لکھا آتا ہے جبکہ اوپرا میں کاپی امیج ایڈریس ہی لکھا ہوتا ہے

اب آپ متعلقہ تھریڈ پر آئیں جہاں آپ تصویر شئیرکرنا چاہتے ہیں
یہاں آپ کو انسرٹ امیج کا بٹن نظر آئے گا

Name:  3T.png
Views: 153
Size:  20.5 KB

اُس پر کلک کرنے کے بعد ایک نیو باکس اوپن ہو گا
یہاں رائٹ کلک کر کے پیسٹ کے آپشن پر کلک کر دیں
اُس تصویر کر لنک پیسٹ ہو جائے گا اور پھر او کے کا بٹن پریس کر دیں

Name:  5T.png
Views: 156
Size:  25.6 KB

کلک کرنے کے بعد وہی لنک تھریڈ باکس میں بھی نظر آئے گا
جسے سیلیکٹ کر کے آپ درمیان میں کر سکتے ہیں

Name:  7T.jpg
Views: 155
Size:  16.8 KB

فوائد

آپ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کارآمد پوسٹس کر سکتے ہیں
کسی کو وش کرنا ہو تو گوگل میں جا کر
Congratulations
لکھیں اور من پسند تصویر کا لنک کاپی کر لیں
تے فر موجاں ہی موجاں


اہم بات
یاد رہے یہ کام انٹرنیٹ ایکسپلورر پر نہیں ہو سکتا
آپ کو مندرجہ بالا بتائے گئے براؤزر میں سے ہی کوئی ایک استعمال کرنا ہو گا


امید ہے آپ کو یہ تھریڈ پسند آئے گا
چلیں اب آپ ٹرائی کریں
اور مجھے دیں اجازت


آئی ٹی دُنیا ڈاٹ کام
علی حیدر