پاکستان کے کرکٹ میچز کے بعد کبڈی بھی نیوٹرل وینیو پر ہو گی، فیڈریشن کے صدر چوہدری شجاعت نے پاک بھارت کبڈی سیریز ابو ظہبی میں کرانے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شجاعت حسین نےفیڈریشن کی جنرل کونسل کےاجلاس میں کہا کہ پاک بھارتکبڈی سیریز ابوظہبی میں ہو گی۔ اجلاس میں پاکستان میں ایشین کبڈی چیمپئن شپ کرانے پر بھیبات ہوئی اور صدر شجاعت حسین نے فیڈریشن نمائندوں کو سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔ انھوں نے لاہور میں کبڈی اکیڈمی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
Bookmarks