Derwaish said:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ہارون لورگٹ نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر اعتراضات کو مسترد کر دیا، ساتھ ہی اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کرنے والے پہلے انگلش کاؤنٹی بولر ویسٹ فیلڈ کو جیل میں بند کرنے کی حمایت کر دی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ہارون لورگٹ نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ میں سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ پر سابق انگلش کپتان باب ولیز کا اعتراض درست نہیں۔ انہوں نے کہا ایسے تنقیدی بیانات کے بجائے دبئی میں جاری پاک انگلینڈ دلچسپ مقابلے پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا اگست 2009 میں وقار یونس کی انگلینڈ کے خلاف طوفانی بولنگ پر بھی ایسی باتیں ہوئی تھیں۔ انٹرویو میں ہارون لورگٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اقبال جرم کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی مروین ویسٹ فیلڈ کو بھی جیل میں ہی بند کیا جانا چاہیے تاکہ کرکٹ کرپشن کا ناسور ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے۔
Bookmarks