مجھے قرآن پاک کی تجوید سیکھنے کے لیئے ایک لنک ملا ہے۔ جس میں ویڈیو کے ذریعے قرآن پاک کی تجوید سکھائی گئی ہے۔ اور بہت آسان فہم انداز میں ۔ اس طرح جیسے آپ اپنے استاد محترم کے سامنے بیٹھہ کر سیکھ رہے ہوں۔ ان دوستوں بھائیوں کے لیئے بہت دعائیں جنہوں نے اسے ویڈیو کی شکل میں فراہم کیا۔ مجھے یاد ہے جب ہم چھوٹے ہوتے تھے تو شاید ptv یہ تجوید کا پروگرام چلتا تھا۔
میں یہاں لنک فراہم کر رہی ہوں اور بھی جن دوستوں کو قرآن پاک تجوید سے سیکھنے کا شوق ہو وہ اس سیکھ سکتے ہیں۔ روزانہ کا ایک سبق پڑھیئے اور دو ماہ کے عرصہ میں قرآن پاک کو صیح تلفظ سے پڑھنا سیکھیئے ۔