Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 14

Thread: Saudi Arabia (Jeddah)

  1. #1
    Confuse's Avatar
    Confuse is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 03:53 PM
    Join Date
    17 Jan 2009
    Location
    Khamosh NaGaR
    Gender
    Male
    Posts
    8,124
    Threads
    778
    Credits
    0
    Thanked
    785

    Default Saudi Arabia (Jeddah)

    اسلام و علیکم

    جدہ سے ریلیٹڈ کچھ معلومات :۔

    جدہ

    جدہ ، ریاض کے بعد سعودی عرب کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ یہ رقبے کے اعتبار سے لاہور اور آبادی کے لحاظ سے فیصل آباد کے برابر ہے۔ سعودی عرب کے مشرق و مغرب دونوں جانب سمندر لگتا ہے۔ مشرق میں خلیج فارس ہے جس کی سب سے بڑی بندرگاہ دمام ہے اور مغرب میں بحیرہ احمر یا ریڈ سی ہے جس کی سب سے بڑی بندرگاہ جدہ ہے۔ جدہ کی بندرگاہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے دور سے حجاج کی آمد و رفت کے لئے استعمال ہوتی آرہی ہے۔ قدیم دور میں یہ ایک مچھیروں کی بستی تھی جہاں اس دور کے چھوٹے موٹے جہاز اور کشتیاں لنگر انداز ہوتے تھے۔ اب یہ ایک جدید بندرگاہ کی شکل اختیار کر چکا ہے جو حجاج کی آمدو رفت کے باعث "مینا جدۃ الاسلامی " کہلاتی ہے۔


    جدہ شہر شمالا ً جنوباً تیس چالیس کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ شرقاً غرباً اس کا پھیلاﺅ بمشکل دس بارہ کلومیٹر ہے۔ شہر کے مشرقی کنارے پر پہاڑیوں کے ساتھ ساتھ ایک روڈ جنوب سے شمال کی طرف چلتی ہے جسے رنگ روڈ کہا جاتا ہے۔ جنوب مشرق میں یہ مکہ ، طائف اور ریاض کی طرف چلی جاتی ہے جبکہ شمال مشرق میں یہی روڈ جدہ ائر پورٹ سے ہوتی ہوئی سوئے مدینہ رواں دواں ہوتی ہے اور آگے جاکر تبوک اور پھر اردن تک جاتی ہے۔ اسی روڈ پر جدہ ائر پورٹ کا حج ٹرمینل بھی ہے جہاں سے عازمین مکہ یا مدینہ کے لئے روانہ ہوتے ہیں۔ جدہ سے تیسری سڑک جنوب میں جازان کی طرف نکلتی ہے۔ یہ گاڑیوں کی سیکنڈ ہینڈ مارکیٹ ”ہراج “ سے ہوتی ہوئی لیث اور پھر آگے ابہا اور جازان کی طرف چلی جاتی ہے۔ آگے یہی روڈ یمن کے دارلحکومت صنعاء تک جاتی ہے۔

    حج ٹرمینل



    جدہ میں رہنے والی اقوام

    جدہ میں سب سے زیادہ آبادی تو سعودی باشندوں کی ہے۔ اس کے بعد دیگر عرب ممالک کے باشندے بالخصوص مصری ، اردنی اور لبنانی یہاں کثرت سے آباد ہیں۔ غیر عرب ممالک سے تعلق ریکھنے والی سب سے بڑی کمیونٹی بھارتی مسلمانوں کی ہے ۔ اس کے بعد پاکستانیوں اور بنگالیوں کا نمبر آتا ہے۔ دیگر کمیونیٹیز میں سوڈانی، فلپائنی اور ایتھوپین نمایاں ہیں۔
    سعودی عرب میں زیادہ تر پاکستانی محنت مزدوری کرتے ہیں۔ وائٹ کالر ملازمتوں میں بھی کافی پاکستانی پائے جاتے ہیں۔ دفاتر میں اعلیٰ عہدوں پر زیادہ تر سعودی، مصری ، لبنانی اور انڈین افراد کام کرتے ہیں۔ بہت ہی قلیل تعداد میں امریکی اور یورپی افراد بھی اعلیٰ ترین عہدوں پر کام کرتے ہیں۔ مذہبی اعتبار سے یہاں کی 99 فیصد آبادی مسلمان ہے کیونکہ سخت مذہبی پابندیوں کے باعث غیر مسلم یہاں رہنا پسند نہیں کرتے اور عرب امارات اور کویت وغیرہ کو ترجیح دیتے ہیں۔
    جدہ میں پاکستانی زیادہ تر شرفیہ، بنی مالک اور عزیزیہ کے علاقوں میں رہتے ہیں۔ پڑھے لکھے پاکستانی عزیزیہ میں رہتے ہیں کیونکہ یہیں پر پاکستان ایمبیسی سکول کے علاوہ دیگر پاکستانی اور انڈین سکول پائے جاتے ہیں۔ شرفیہ اور بنی مالک کے علاقوں کو اپنے ہاں کے کورنگی، لانڈھی اور مزنگ پر قیاس کر لیجئے۔ یہاں زیادہ تر بلیو کالر ملازمتیں کرنے والے پاکستانی رہتے ہیں۔سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں۔ عام طور پر غیر ملکی کسی سعودی کے نام سے کاروبار کرتے ہیں۔ اگر وہ کوئی شریف اور دیانتدار شخص ہو تو ٹھیک ہے ورنہ بعض لوگ اس میں نقصان بھی اٹھاتے ہیں۔
    یہاں کی انڈین کمیونٹی زیادہ تر کیرالہ سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے۔ ان کی اپنی تلگو اور ملیاڑم زبانیں ہیں اور یہ خود کو عام انڈین شہریوں سے ہٹ کر محسوس کرتے ہیں۔ ہندی یا اردو یہ عرب ممالک میں آ کر سیکھتے ہیں۔ یہ بڑی محنتی کمیونٹی ہے۔ سعودی عرب میں زیادہ تر جنرل سٹورز یا بقالے انہی کی ملکیت ہیں۔ بھارت کے دوسرے علاقوں سے آنے والے بھی زیادہ تر مسلمان ہی ہیں اور پاکستانیوں کے بارے میں مثبت طرز عمل ہی رکھتے ہیں۔
    بلیو کالر ملازمتیں زیادہ تر بنگالی حضرات کے پاس ہیں۔ یہ بھی پاکستانیوں سے بڑی محبت کرتے ہیں جو ان کے رویوں سے چھلکتی ہے۔
    دفاتر اور ہسپتالوں میں نچلے عہدوں پر بہت سے فلپائنی بھی کام کرتے ہیں۔ یہ بڑی دلچسپ اور محنتی قوم ہے۔ ان کے زیادہ تر مرد موٹر مکینک اور خواتین نرس ہوتی ہیں۔
    یہاں دفاتر میں مصری بکثرت پائے جاتے ہیں۔ عرب ممالک میں مصر ایک غریب ملک ہے اور یہاں تعلیم کی فراوانی ہے ، اس لئے یہ لوگ دفتری کام کر لیتے ہیں اور عربی بھی بول لیتے ہیں۔ مجھے مصری بالکل لاہوریوں بالخصوص 'بٹ برادری' کی طرح لگے۔ یہ لاہوریوں کے الفاظ میں انہی کی طرح صحت مند ہوتے ہیں۔ انہی کی طرح خوش شکل، خوش مزاج اور خوش خوراک ہوتے ہیں۔ پہلی ملاقات میں اس طرح ملتے ہیں جیسے برسوں سے واقف ہوں۔ جو سلوک ہمارے لاہوڑیے (اسے کمپوزنگ کی غلطی نہ سمجھا جائے) ’ر‘ اور ’ڑ‘ کے ساتھ کرتے ہیں ، وہی سلوک مصری ’ج‘ اور ’گ‘ کے ساتھ کرتے ہیں۔ جیسے ’لاہوری بکرا‘، ہمارے لاہوریوں کے نزدیک ’لہوڑی بکڑا ‘ ہوتا ہے ، اسی طرح ’جعفر، جاویداور جدہ ‘، مصریوں کے نزدیک ’گعفر، گاوید اور گدہ ‘ہوتے ہیں۔
    دیگر عرب کمیونیٹیز میں شامی اور لبنانی شامل ہیں۔ یہ لوگ عموماً بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔ افریقی عرب بھی یہاں کثرت سے آباد ہیں ۔ زیادہ تر محنت مزدوری کرتے ہیں۔ کھیلوں کے میدان میں افریقی یہاں بھی آگے ہیں اور سعودی فٹ بال ٹیم میں بہت سے افریقی کھلاڑی شامل ہیں۔ بعض افریقی جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں ، اس لئے لوگ ان کے علاقوں میں ڈرتے ہوئے جاتے ہیں۔
    سعودی عرب کی حکومت اپنی بڑھتی ہوئی بے روزگار نوجوان آبادی کو روزگار فراہم کرنا چاہتی ہے۔اس مقصد کے لئے تمام سرکاری اداروں میں نئے ملازم صرف سعودی رکھے جاتے ہیں۔بینکوں پر بھی یہ پا بندی ہے کہ وہ صرف سعودی ملازم رکھیں گے۔ ان دنوں غیرملکیوں کے لئے نئے ویزوں کا اجرا بھی کافی کم کر دیا گیا ہے۔ کمپنیوں کو بھی اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ اگر ایک غیر سعودی کو ملازم رکھیں تو اس کے ساتھ ایک سعودی کو بھی ملازمت دیں۔


    جدہ کا سٹی سینٹر ”بلد“ کہلاتا ہے۔ یہ پرانا شہر ہے اور یہاں خاصی پرانی عمارتیں موجود ہیں۔ یہ ہمارے کراچی کے صدر اور لاہور کی انارکلی کی طرز کا علاقہ ہے۔ یہاں جہاں آپکو پرانی طرز تعمیر دیکھنے کو ملے گی وہی جدید بلندو بالا عمارتیں بھی ۔ جدید اور قدیم عمارتوں سے ملا جلا یہ علاقہ نہایت خوبصورت ہے ۔ بلد پاکستانی صدر کی طرح ایک فل کمرشل ایریا ہے جہاں نیشنل اور انٹرنیشنل کمپنیز کے دفاتر اور شاپنگ سینٹر موجود ہیں - یہاں سے مکہ اور مدینہ جانے والی قدیم شاہراہیں نکلتی ہیں۔ بلد سے مدینہ جانے والی قدیم شاہراہ شہر کے بیچوں بیچ گزرتی ہوئی ایئر پورٹ سے ہوتی ہوئی شمال مشرق میں مدینہ کی طرف روانہ ہوتی ہے۔ ائر پورٹ سے پہلے اس شاہراہ پر دنیا بھر کی گاڑیوں کے شو رومز ہیں۔ ایئر پورٹ کے سعودی ایئر لائن والے ٹرمینل کے پاس فلائی اوورز کا بہت بڑا جنکشن ہے۔ یہاں چار سمتوں سے آنے والی روڈز پر فلائی اوورز اس طرح تعمیر کئے گئے ہیں کہ کسی بھی جانب سے آ کر کسی بھی سمت جانے کے لئے سگنل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ سیٹلائٹ تصاویر میں یہ مقام سانپوں کے بڑے سے گچھے کی مانند محسوس ہوتا ہے۔ جدہ کے مشرق سے آنے والی رنگ روڈ بھی ایئر پورٹ کے پاس مدینہ روڈ میں مل جاتی ہے۔

    بلد


    جدہ کے ریسٹورنٹس

    جدہ کا ذکر مکمل نہ ہوگا اگر اس کے ریسٹورنٹس کا ذکر نہ کیا جائے۔ چونکہ یہ ایک کاسمو پولیٹن شہر ہے، اس لئے اس میں بہت سے ممالک کے ہوٹل اور ریسٹورنٹ موجود ہیں۔ ایسے افراد کو، جو انٹرنیشنل کھابہ گیری کے شوقین ہوں، میرا مشورہ ہے کہ اگر وہ یہاں آئیں تو جدہ کے کثیر القومی ریستورانوں کا مزہ بھی ضرور چکھیں۔ یہاں سعودی، لبنانی، انڈونیشین، وسطی ایشیائی، ایرانی، امریکی، یورپین، انڈین اور پاکستانی ریسٹورنٹس کثرت سے پائے جاتے ہیں۔

    سعودی عرب کا سب سے زیادہ چلنے والا فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ ”البیک“ ہے۔ ہر وقت یہاں افراد کا مجمع لگا رہتا ہے۔ بعض جگہ اس کے بالکل سامنے یا ساتھ ”کے ایف سی“ بھی پایا جاتا ہے جو عموماً خالی پڑا رہتا ہے۔ اگر آپ البیک میں جا کر آرڈر بک کروائیں تو آپ کو تیس چالیس افراد کے بعد کا نمبر ملتا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ کی باری دس منٹ ہی میں آ جاتی ہے۔ مجھے البیک کا شرمپ (جھینگا) سینڈوچ بہت پسند آیا۔

    جدہ کی ”سبعین اسٹریٹ“ کو یہاں کی فوڈ اسٹریٹ کہا جاسکتا ہے۔ یہاں آپ کو ہر قسم کے ریسٹورنٹس ملیں گے۔ خاص طور پر زیادہ تر پاکستانی ریستوران یہیں پر واقع ہیں جہاں تمام روایتی پاکستانی کھانے دستیاب ہیں۔


    جدہ کا ساحل

    بحیرہ احمر کا ساحل تقریباً دو ہزار کلومیٹر طویل ہے جس کا سترہ سو کلومیٹر حصہ سعودی عرب اور باقی یمن کے پاس ہے۔ یہاں جدہ کے علاوہ ینبع، جازان اور ضباء کی بندرگاہیں بھی ہیں۔ اس ساحلی پٹی کے تقریباً وسط میں جدہ کا شہر آباد ہے۔ یہ اگرچہ ایک جدید شہر ہے لیکن مشرق وسطی کے دیگر بڑے شہروں ریاض، دبئی اور کویت جیسا ترقی یافتہ نہیں ہے۔ سڑکیں ہمارے کراچی سے زیادہ کھلی ہیں لیکن سگنلز کی بھرمار ہے۔ شہر میں صرف تین سڑکیں ایسی ہیں جنہیں سگنل فری کہا جاسکتا ہے۔

    کورنیش

    جدہ کی خوبصورتی اس کی ”طریق کورنیش“ ہے۔ یہ تقریباً دو سو کلومیٹر طویل ساحلی سڑک ہے جو جدہ کے شمال و جنوب میں سو سو کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ کورنیش ساحل سمندر کے بالکل ساتھ ساتھ ہے۔ جدہ کے شمال میں ’ابحر“ کا مقام ہے جہاں ایک بہت بڑی خوبصورت کریک موجود ہے۔ اس میں لوگ ذاتی کشتیاں اور واٹر سکوٹر چلاتے پھرتے ہیں۔ دنيا كا بلند ترين فواره اسی ساحلی پٹی پر واقع ہے۔ عربوں کی ایک عجیب عادت یہ ہے کہ انہیں جو مقام پسند آئے وہاں گاڑی روک کر اس میں سے قالین نکالتے ہیں اور اسے فٹ پاتھ پر بچھا کر پوری فیملی سمیت گاﺅ تکیوں سے ٹیک لگا کر بیٹھ جاتے ہیں۔ چنانچہ کورنیش کے اکثر فٹ پاتھوں پر سعودی فیملیاں بیٹھی نظر آتی ہیں۔ ان کے بچے وہیں کھیلتے ہیں، خواتین باتیں کرتی ہیں اور مرد تاش کھیلتے ہیں یا حقہ پیتے ہیں۔ابحر سے آگے ”درة العروس“ کا مقام ہے۔ یہاں بہت بڑے بڑے محل تعمیر کئے گئے ہیں جن کے ذاتی ساحل ہیں۔ ان ساحلوں میں کوئی اور مداخلت نہیں کرسکتا۔ یہ محلات لوگوں کو کرائے پر دیے جاتے ہیں۔ ان کا کم از کم یومیہ کرایہ 1500 ریا ل ہے۔ ان ساحلوں پر خواتین بے پردگی کے بغیر لہروں سے لطف اندوز ہو سکتی ہیں۔



    مظفر حسین
    Attached Images Attached Images           

  2. #2
    Confuse's Avatar
    Confuse is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 03:53 PM
    Join Date
    17 Jan 2009
    Location
    Khamosh NaGaR
    Gender
    Male
    Posts
    8,124
    Threads
    778
    Credits
    0
    Thanked
    785

    Default more pictures

    Attached Images Attached Images     

  3. #3
    Khani's Avatar
    Khani is offline Advance Member
    Last Online
    5th May 2023 @ 03:07 PM
    Join Date
    31 Mar 2009
    Posts
    6,936
    Threads
    634
    Credits
    1,323
    Thanked
    799

    Default

    nice sharing bro

  4. #4
    Fatima Iqbal's Avatar
    Fatima Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    28th May 2021 @ 07:59 PM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Location
    JEDDAH ,SAUDI A
    Gender
    Female
    Posts
    23,336
    Threads
    1155
    Credits
    1,495
    Thanked
    4053

    Default

    ZABARDAST INFORMATION
    kia kahoun is main jo app ne batya ak ak baat sach hea Bcoz main yahan rehti hoon is liya sab janti hoon البیک meray betay aur mujay bhi bohat pasand hea jab bhi hum balad jatay hain kouch aur laiayn ya na lain yee tu zaroor hi letay hain app ne batya ke
    عربوں کی ایک عجیب عادت یہ ہے کہ انہیں جو مقام پسند آئے وہاں گاڑی روک کر اس میں سے قالین نکالتے ہیں اور اسے فٹ پاتھ پر بچھا کر پوری فیملی سمیت گاﺅ تکیوں سے ٹیک لگا کر بیٹھ جاتے ہیں۔ چنانچہ کورنیش کے اکثر فٹ پاتھوں پر سعودی فیملیاں بیٹھی نظر آتی ہیں۔ ان کے بچے وہیں کھیلتے ہیں، خواتین باتیں کرتی ہیں اور مرد تاش کھیلتے ہیں یا حقہ پیتے ہیں۔
    start main mujay ajeeb sa lagta tha lakin ab tu adatd hogi ab tu hum koud jatay hain dinner le kara aur ja kar beet gay
    bohat acha laga read kar ke thanks

  5. #5
    Sheeda_Pastol's Avatar
    Sheeda_Pastol is offline Senior Member+
    Last Online
    28th November 2010 @ 11:46 AM
    Join Date
    21 Dec 2005
    Location
    IRIS ga mo im nika ?
    Posts
    16,800
    Threads
    125
    Credits
    990
    Thanked
    344

    Default

    bohot achhi information di hain aap nay

  6. #6
    Aadiii is offline Advance Member
    Last Online
    21st February 2024 @ 11:27 PM
    Join Date
    26 Oct 2008
    Location
    Mobile Ki Dunya
    Gender
    Male
    Posts
    9,285
    Threads
    110
    Credits
    1,292
    Thanked
    329

    Default

    bohat khooob sharing ki hai aap ne....thanks for sharing bro

  7. #7
    taunsvi_babo's Avatar
    taunsvi_babo is offline Senior Member+
    Last Online
    21st March 2010 @ 08:12 PM
    Join Date
    27 Sep 2009
    Location
    Mumtazabad Multan
    Posts
    415
    Threads
    20
    Credits
    0
    Thanked
    5

    Default

    Nice Sharing

  8. #8
    heerr is offline Junior Member
    Last Online
    29th April 2011 @ 09:39 PM
    Join Date
    11 May 2009
    Posts
    17
    Threads
    0
    Credits
    940
    Thanked
    0

    Default

    yeahh ksa mai class,paisa ayashi sab hai but yahan bhot pabandi hai bht sakhti hy or sab sy bari bat k yahan pakistani ke koi izat nhi hy....!!!but bht he passionate or beauty full country hy....!!!

  9. #9
    IT Genius's Avatar
    IT Genius is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd November 2020 @ 02:14 PM
    Join Date
    02 Jul 2009
    Location
    Gujranwala
    Gender
    Male
    Posts
    1,252
    Threads
    54
    Credits
    1,342
    Thanked
    151

    Default

    Bohat he Aala sharing ki aap na.

  10. #10
    Confuse's Avatar
    Confuse is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 03:53 PM
    Join Date
    17 Jan 2009
    Location
    Khamosh NaGaR
    Gender
    Male
    Posts
    8,124
    Threads
    778
    Credits
    0
    Thanked
    785

    Default

    Quote khani said: View Post
    nice sharing bro
    Quote Fatima Iqbal said: View Post
    ZABARDAST INFORMATION
    kia kahoun is main jo app ne batya ak ak baat sach hea Bcoz main yahan rehti hoon is liya sab janti hoon البیک meray betay aur mujay bhi bohat pasand hea jab bhi hum balad jatay hain kouch aur laiayn ya na lain yee tu zaroor hi letay hain app ne batya ke
    عربوں کی ایک عجیب عادت یہ ہے کہ انہیں جو مقام پسند آئے وہاں گاڑی روک کر اس میں سے قالین نکالتے ہیں اور اسے فٹ پاتھ پر بچھا کر پوری فیملی سمیت گاﺅ تکیوں سے ٹیک لگا کر بیٹھ جاتے ہیں۔ چنانچہ کورنیش کے اکثر فٹ پاتھوں پر سعودی فیملیاں بیٹھی نظر آتی ہیں۔ ان کے بچے وہیں کھیلتے ہیں، خواتین باتیں کرتی ہیں اور مرد تاش کھیلتے ہیں یا حقہ پیتے ہیں۔
    start main mujay ajeeb sa lagta tha lakin ab tu adatd hogi ab tu hum koud jatay hain dinner le kara aur ja kar beet gay
    bohat acha laga read kar ke thanks
    Quote Sheeda_Pastol said: View Post
    bohot achhi information di hain aap nay
    Quote *AHAD* said: View Post
    bohat khooob sharing ki hai aap ne....thanks for sharing bro
    Quote taunsvi_babo said: View Post
    Nice Sharing
    Quote heerr said: View Post
    yeahh ksa mai class,paisa ayashi sab hai but yahan bhot pabandi hai bht sakhti hy or sab sy bari bat k yahan pakistani ke koi izat nhi hy....!!!but bht he passionate or beauty full country hy....!!!
    Quote mniazbatth said: View Post
    Bohat he Aala sharing ki aap na.
    Aap Logo k Pasand karne ka Intihaai Shukar guzaar hoo,

    Fatima behan g thanks , k aap ne mere maloomat ko pasand kia,

  11. #11
    Join Date
    13 Oct 2007
    Location
    ksa
    Gender
    Male
    Posts
    292
    Threads
    34
    Credits
    0
    Thanked
    11

    Default

    bohaat bohaat kubsurat sharing bohat achi information aur bohaat kubsurat andaz aap ka ik ik cheez ko bohat hi kamal tareeqay sa discribe kiya aap nay read kar k bohat acha laga main b jeddah jata rahta hoon aur aaj read kar rah atha t asa lag rah atha k main jeddah main hi ghoom raha hoon allah aap ko kuish rakay ameen allah hafiz

  12. #12
    Confuse's Avatar
    Confuse is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 03:53 PM
    Join Date
    17 Jan 2009
    Location
    Khamosh NaGaR
    Gender
    Male
    Posts
    8,124
    Threads
    778
    Credits
    0
    Thanked
    785

    Default

    shukria

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Floating Mosque in (Jeddah) Saudi Arabia
    By frazbbs in forum Photo Gallery
    Replies: 13
    Last Post: 31st January 2012, 12:56 PM
  2. Jeddah- NEW International-Airpor (Saudia Arabia)
    By raja shoaib in forum Photo Gallery
    Replies: 9
    Last Post: 24th December 2011, 11:37 AM
  3. Replies: 2
    Last Post: 17th December 2009, 07:59 PM
  4. Jeddah - Saudi Arabia
    By Ustaad in forum Photo Gallery
    Replies: 31
    Last Post: 15th August 2009, 09:46 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •