ٹرائیکا کا اجلاس، کیری لوگربل پرتحفظات
کیری لوگر بل کی متازع شقوں پر اتفاق رائے کے لئے گرشتہ روز ایوان صدر میں ایک اہم اجلاس ہوا اجلاس میں طے پایا گیا کہ بل کی متنازعہ شقوں پر اتفاق رائے کے لئے تمام اداروں میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا ۔ پارلیمنٹ میں جامع بحث کے بعد امریکا کو اس حوالے سے اپنے حتمی رد عمل ا ور تحفظات سے باقاعدہ طورپر آگاہ کیا جاسکتا ہے ۔ صدر آصف زرداری کے زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ،آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹینینٹ جنرل احمد شجاع پاشا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکت کی ۔ رہنماﺅں نے مکی صورتحال امن و امان ، دہشتگردی کے خلاف اپریشن اور کیری لوگر بل کی متنا زع شقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ قبل ازیں صدر مملکت اور وزیراعظم میں ون آن ون ملاقا ت ہوئی ۔ صدر وزیراعظم نے بات چیت کے دوران کیری لوگر بل پر تمام اداروں کے اتفاق رائے کی اہمیت کو تسلیم کیا بعد ازاں ہونے والی ٹرائیکا کی ملاقات میں جی ایچ کیو پر حملہ بھی زیر بحث آیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری طورپر امریکا کے سامنے اس مسئلہ کو اٹھایا جائے اور پارلیمنٹ میں بحث مکمل ہونے کے بعد اس حوالے سے رد عمل بجھوایا جائے ۔ ذرائع کے مطابق بل کی متازع شقو ں کے خلاف پارلیمنٹ میں باقاعدہ قراداد لانے کا بھی امکا ن ہے ۔ دریں اثناءسیاسی و عسکری قیادت نے اتفاق کیا کہ مکمل سلامتی ، خود مختاری ،قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
Bookmarks