مریض ڈاکٹر سے ۔ مجھے نیند نہی آتی ہے۔ ساری رات جاگتا ہوں۔
ڈاکٹر نے معائنے کے بعد دوا دی اور اگلے روز بلایا۔
مریض ۔ سر نیند تو بالکل نہیں آئ ، آپ کی دوا کا کوئ اثر نہیں ہوا۔
ڈاکٹر نے دوا تبدیل کردی اور کہا کل تشریف لائیے
مریض (اگلے روز) ۔ نہیں ڈاکٹر صاحب کوئ فائدہ نہیں ہوا یہ دوا بھی بے کار تھی۔
ڈاکٹر سوچا میں پڑ گیا۔ پھر بولا آپ ایسا کریں رات کھلے آسمان کے نیچے لیٹ جائیں اور تارے گننا شروع کردیں آپ کو جلد نیند آ جائے گی
اگلے دن مریض پھر نمودار ہوا۔
ڈاکڑ مسکراتے ہوئے پوچھا ، جی کیسی رہی رات ۔ تارے گننے؟
مریض ۔ جی۔
ڈاکٹر ۔ کتنے تھے؟
مریض دو ہزار دو سو بییس
ڈاکٹر ۔ پھر؟
مریض۔ صبح ہو گئ !!!۔
Bookmarks