امید ہے کہ تمام دوست خیریت سے ہوں گے اس تھریڈ میں میں کوشش کروں گا کہ ایک اسی غلطی جو کہ آج کل ہم لوگوں میں بہت ہی کامن ہو چکی ہے اور ہم اس کے بارے میں نہیں جانتے ہیں کہ ہم کیا کہہ رہے ہیں کے بارے میں صحیح طور سے آگاہ کر سکوں۔
جب ہم کسی سے ملتے ہیں یا کسی سے فون وغیرہ پر بات کرتے ہیں تو ہم اسلام علیکم کہتے ہیں جس کا مطلب ہے آپ پر سلامتی ہو پر اس لفظ کی درست ادائیگی بہت ضروری ہے ورنہ مطلب کچھ سے کچھ ہو جائے گااس بارے میں کچھ تفصیل۔۔
الفاظ ...................... مطلب
اسلام علیکم .............آپ پر سلامتی ہو
سام علیکم ................تم برباد ہو
اسام علیکم ............... تم کو موت آئے
اسّاِ کم ................... تم خوشی کو ترسو
سالالیکم .................. تم پر لعنت ہو
لہذا برائے مہربانی کسی پر سلامتی بھیجنی ہو تو صحیح طور سے اسلام علیکم کہیں اوریہ بات بھی یہاں کہنا چاہوں گا کہ عربی بہت ہی فصیح و بلیغ زبان ہے کہتے ہیں کہ عربی میں گھوڑے کے پانچ سو سے زیادہ نام ہیں تلوار کے آٹھ سو سے زیادہ نام ہیں تو اس زبان میں معمولی سی زیر زبر سے الفاظ کے معانی تبدیل ہو جاتے ہیں۔
Bookmarks